Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 79 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{اَمْ اَبْرَمُوْۤا
اَمْرًا: کیا
انہوں نے کام پکا کرلیا ہے؟} یعنی کیا کفار ِمکہ نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف سازش کرنے اور
دھوکے سے انہیں ایذا پہنچانے کا کام پکا کر لیا ہے اور در حقیقت ایسا
ہی تھا کہ قریش دارُالنَّدْوَہ میں جمع ہو کر حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوایذا پہنچانے کے
لئے حیلے سوچتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’تو ہم بھی اپنے نبی کی حفاظت اور ان کے مُنکروں کی بربادی کاکام پکا
کرنے والے ہیں ۔( مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۷۹، ص۱۱۰۶، ملخصاً)
کفارِقریش
نے دارُالنَّدْوَہ میں جمع ہو کر تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف جو سازش تیار کی
اس کی تفصیل اس آیت میں ہے،چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ
الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِیُثْبِتُوْكَ اَوْ یَقْتُلُوْكَ اَوْ یُخْرِجُوْكَؕ-وَ
یَمْكُرُوْنَ وَ یَمْكُرُ اللّٰهُؕ-وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ‘‘(انفال:۳۰)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اوراے حبیب! یاد کروجب کافروں نے
تمہارے خلاف سازش کی کہ تمہیں باندھ دیں یا
تمہیں شہید کردیں یا تمہیں نکال
دیں اور وہ اپنی سازشیں کررہے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرمارہا تھا اور اللہ سب سے بہتر خفیہ تدبیر فرمانے والا ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.