Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zukhruf Ayat 80 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳬ
اٰیاتہا 89

Tarteeb e Nuzool:(63) Tarteeb e Tilawat:(43) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(89)
Total Ruku:(7) Total Words:(939) Total Letters:(3549)
80

اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْؕ-بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ(80)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مشاورت نہیں سنتے؟ ہاں ، کیوں نہیں ؟ اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ: کیا وہ یہ سمجھتے ہیں  کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مشاورت نہیں  سنتے؟} یعنی کیا کفار یہ سمجھتے ہیں  کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مُشاوَرَت نہیں  سنتے؟ ہاں ، کیوں  نہیں ؟ ہم ضرور سنتے ہیں  اور پوشیدہ ظاہر ہر بات جانتے ہیں ، ہم سے کچھ نہیں  چھپ سکتا اور ہمارے فرشتے ان کے پاس ان کے تمام اَقوال اور اَفعال کو لکھ رہے ہیں ،اس میں  ان کی آہستہ باتیں  اور خفیہ مشاورتیں  سب شامل ہیں  اور جب کوئی خفیہ بات فرشتوں  سے پوشیدہ نہیں  تو ظاہری و باطنی تمام چیزوں  کو جاننے والے رب تعالیٰ سے کیسے چھپ سکتی ہے۔( روح البیان، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۰، ۸ / ۳۹۵)

تنہائی میں  گناہ کرنے والے اللہ تعالیٰ سے ڈریں :

            اس آیت میں  ان لوگوں  کے لئے بھی نصیحت ہے جو لوگوں  کے سامنے گناہ کرتے ہوئے توخوف محسوس کرتے ہیں  لیکن تنہائی میں  گناہ کرتے ہوئے اس رب تعالیٰ سے نہیں  ڈرتے جو ان کے ظاہر کو بھی جانتا ہے اور ان کے باطن سے بھی خبردار ہے۔حضرت یحییٰ بن معاذ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  ’’جس نے لوگوں  سے تو اپنے گناہوں  کو چھپایا اور اس ذات کے سامنے ظاہر کیا جس سے کوئی خفیہ چیز پوشیدہ نہیں  تو اس نے اپنے نزدیک ا س ذات کو دیکھنے والوں  میں  سب سے ہلکا سمجھا اور یہ منافقت کی نشانی ہے۔( مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۰، ص۱۱۰۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links