Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 85 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{وَ تَبٰرَكَ: اور وہ بڑی برکت والا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جس کے
لئے ساتوں آسمانوں ، زمینوں اور ان کے درمیان تمام چیزوں کی
بادشاہی ہے،ان سب پر اس کا حکم جاری ہے اور ان سب میں اس کی قضا نافذ
ہے تو جسے ان کی بادشاہی حاصل ہے اور جس کا حکم ان میں نافذ ہے ا س کا
کوئی شریک کس طرح ہو سکتا ہے اور اس وقت کا علم بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہے جس میں قیامت قائم ہو گی اور مخلوق اپنی قبروں سے
حساب کے مقام پر جمع کی جائے گی اور اے لوگو! تم مرنے کے بعد اسی کی طرف لوٹائے
جاؤ گے اور وہ نیک لوگوں کو ان کے نیک اعمال کی جزاء اور برے
لوگوں کو ان کے برے اعمال کی سزا دے گا۔( تفسیرطبری، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۵، ۱۱ / ۲۱۸)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.