Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Az Zukhruf Ayat 86 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(63) | Tarteeb e Tilawat:(43) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(89) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(939) | Total Letters:(3549) |
{وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ
الشَّفَاعَةَ: اورکفار جن کو اللہ کے سوا پوجتے
ہیں وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے۔} اس آیت کی ایک
تفسیر یہ ہے کہ کفار اللہ تعالیٰ کے علاوہ جن فرشتوں اور حضرت عیسیٰ اور حضرت عزیر عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی عبادت کرتے ہیں وہ صرف انہی کی شفاعت کریں گے جو
زبان سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت کی گواہی دیں اور دل سے اس گواہی
کا علم رکھیں ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ کفار یہ گمان کرتے
ہیں کہ ان کے معبود ان کی شفاعت کریں گے حالانکہ وہ تمام
چیزیں جن کی کفار اللہ تعالیٰ کے علاوہ عبادت کرتے
ہیں ان میں سے کوئی چیز بھی شفاعت کا اختیار
نہیں رکھتی البتہ شفاعت کا اختیار انہیں ہے جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیّتکی گواہی دیں اور دل سے اس بات کا علم
رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا رب ہے ،ایسے مقبول بندے ایمان داروں کی
شفاعت کریں گے۔( تفسیرکبیر ، الزّخرف ، تحت الآیۃ: ۸۶، ۹ / ۶۴۸، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۶، ص۱۱۰۷، جلالین، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۶، ص۴۱۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.