$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 64 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
64

قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ(64)
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ: اے جاہلو! کیا تم مجھے اس بات کاحکم دیتے ہو کہ میں اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کروں ؟


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} مشرکین نے تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا کہ آپ ہمارے بعض معبودوں  کی عبادت کریں  تو ہم آپ کے معبود پر ایمان لے آئیں  گے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کفارِ قریش سے فرما دیں  جو آپ کو اپنے آباؤ اَجداد کے دین یعنی بت پرستی کی طرف بلاتے ہیں  کہ اے جاہلو! دلائل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت کا حق ہونا اور کفر و شرک کا باطل ہونا ثابت ہو جانے کے باوجود کیا مجھے یہ کہتے ہو کہ میں  اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی عبادت کروں ؟انہیں  جاہل اس لئے فرمایاگیا کہ اس سے پہلے حقیقی معبود کے یہ اوصاف بیان ہوئے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے اور آسمان و زمین کے خزانوں  کی چابیاں  اسی کے پاس ہیں  اور یہ بات ظاہر ہے کہ بتوں  کا تعلق جمادات سے ہے اور وہ کوئی نفع یا نقصان نہیں  پہنچا سکتے اور جو شخص اتنے مقدس اور عظمت والے اوصاف سے مَوصوف معبود کی عبادت سے منہ پھیر کر ان بے جان جسموں  کی عبادت میں  مشغول ہو تو وہ بہت بڑا جاہل ہے (اور ا س کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت کے عَلمبردار کو بھی اس جھوٹی عبادت کی طرف بلانا اس سے بڑی جہالت ہے) اس لئے یہاں  انہیں  جاہل فرمایا گیا۔( تفسیرکبیر، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۴، ۹ / ۴۷۱-۴۷۲، خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۴، ۴ / ۶۲، روح البیان، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۴، ۸ / ۱۳۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html