Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Fussilat Ayat 39 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳪ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(61) Tarteeb e Tilawat:(41) Mushtamil e Para:(24-25) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(898) Total Letters:(3325)
39

وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْؕ-اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰىؕ-اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(39)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تو زمین کو دیکھے بے قدر پڑی پھر ہم نے جب اس پر پانی اُتارا تر و تازہ ہوئی اور بڑھ چلی بےشک جس نے اُسے جِلایا ضرور مُردے جِلائے(زندہ کرے) گا بےشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً: اور اس کی نشانیوں  میں  سے ہے کہ تو زمین کو بے قدر پڑی ہوئی دیکھتا ہے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ کے قادرِ مُطلَق ہونے اور خاص طور پر قیامت کے دن مُردوں  کو زندہ کرنے پر قادر ہونے کی ایک نشانی اور دلیل بیان کی جارہی ہے کہ تم لوگ زمین کودیکھتے ہوکہ وہ خشک اوربنجرپڑی ہوتی ہے اورجب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس پربارش ہوتی ہے تووہ تروتازہ ہوکرلہلہانے لگتی ہے ،توجوذات اس مردہ زمین میں  زندگی پیدا کرکے اس سے پھل اورسبزیاں  نکالنے پرقادرہے بے شک وہ اس پربھی قادرہے کہ مُردوں  کوزندہ کردے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links