Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Fussilat Ayat 38 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(61) | Tarteeb e Tilawat:(41) | Mushtamil e Para:(24-25) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(898) | Total Letters:(3325) |
{فَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا: تو اگر یہ تکبر کریں ۔} یعنی اگرکفاراللہ تعالیٰ کی وحدانیّت کے عظیم دلائل دیکھ لینے
کے باوجود بھی غرور وتکبر کریں توپھربھی اللہ تعالیٰ
کاکچھ نہیں بگاڑسکتے اور اِن کفار کے سورج اور چاند کی عبادت کرنے سے یہ نہیں
ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور حمد
و ثنا کرنے والے ختم ہوجائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے پیداکردہ فرشتے دن رات اس کی پاکی بیان کرنے میں مصروف ہیں اوروہ
پاکی بیان کرنے سے تھکتے بھی نہیں، لہٰذا اللہ تعالیٰ
کی تسبیح و تقدیس کرنا لوگوں کیلئے باعث ِ شرف ہے ، نہ کہ خدا کو اس کا کوئی فائدہ
ہے۔
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت ِسجدہ
ہے،اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہِ تلاوت کرنا واجب ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.