Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 50 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ: اور جو آگ میں ہیں وہ کہیں گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کافروں میں سے کمزور لوگ اپنے سرداروں
سے مایوس ہو جائیں گے تو وہ جہنم پر مامور فرشتوں کی طرف رخ کریں گے اور
ان سے کہیں گے:آپ حضرات ہی اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعا کریں کہ دنیا کے ایک دن کی مقدار تک ہمارے عذاب میں تخفیف رہے ۔فرشتے جواب دیں گے :کیا تمہارے
پاس تمہارے اللہ تعالیٰ کے رسول نشانیاں نہ لاتے تھے اورکیا انہوں نے واضح معجزات پیش نہ کئے
تھے ؟ مراد یہ ہے کہ اب تمہارے لئے عذر کرنے کی کوئی جگہ باقی نہ رہی ۔کافرلوگ
انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تشریف لانے کو تسلیم کریں گے اور اپنے کفر کرنے کا بھی
اقرار کریں گے ۔فرشتے جواب دیں گے :ہم کافروں کے حق میں
دعا نہیں کریں گے ، لہٰذاتم خود ہی اپنے رب سے دعا کرکے دیکھ لو کہ وہ
تم پر ایک دن کے لئے عذاب ہلکا کر دے لیکن بہرحال تمہارا دعا کرنا بھی بیکار ہی
جائے گا کیونکہ وہ قبول نہیں ہو گی۔( تفسیرکبیر، المؤمن، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۹ / ۵۲۲-۵۲۳، مدارک، غافر، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ص۱۰۶۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.