Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 53 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا
مُوْسَى الْهُدٰى:
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی عطا فرمائی۔} اس آیت میں لفظ ’’ الْهُدٰى‘‘ سے مراد تورات
اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دئیے جانے والے معجزات ہیں جو ان کی قوم کے لئے
رہنمائی اور ہدایت حاصل کرنے کا ذریعہ تھے،نیز اس سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عطا کئے جانے
والے وہ کثیر علوم بھی مراد ہو سکتے ہیں جو دنیا اور آخرت میں نفع
مند ہیں اور بنی اسرائیل کو جس کتاب کا وارث بنایا گیااس سے مراد تورات ہے۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۵۳، ۸ / ۱۹۵، تفسیر کبیر، المؤمن، تحت
الآیۃ: ۵۳، ۹ / ۵۲۵، خازن، حم المؤمن، تحت
الآیۃ: ۵۳، ۴ / ۷۴، ملتقطاً)
{هُدًى وَّ ذِكْرٰى: ہدایت اور نصیحت کے
لئے۔} یعنی یہ کتاب عقلمندوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے ۔یہاں
آیت میں بطورِ خاص عقل مندوں کا ذکر اس لئے کیا گیا کہ اس کتاب کی
ہدایت اورنصیحت سے فائدہ یہی لوگ اٹھاتے ہیں۔( روح المعانی، غافر، تحت الآیۃ: ۵۴، ۱۲ / ۴۵۲)