$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 54 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
53-54

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ(53)هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ(54)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی عطا فرمائی اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث کیا۔ عقلمندوں کی ہدایت اور نصیحت کیلئے ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى: اور بیشک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی عطا فرمائی۔} اس آیت میں  لفظ ’’ الْهُدٰى‘‘ سے مراد تورات اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دئیے جانے والے معجزات ہیں  جو ان کی قوم کے لئے رہنمائی اور ہدایت حاصل کرنے کا ذریعہ تھے،نیز اس سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عطا کئے جانے والے وہ کثیر علوم بھی مراد ہو سکتے ہیں  جو دنیا اور آخرت میں  نفع مند ہیں  اور بنی اسرائیل کو جس کتاب کا وارث بنایا گیااس سے مراد تورات ہے۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۵۳، ۸ / ۱۹۵، تفسیر کبیر، المؤمن، تحت الآیۃ: ۵۳، ۹ / ۵۲۵، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۵۳، ۴ / ۷۴، ملتقطاً)

{هُدًى وَّ ذِكْرٰى: ہدایت اور نصیحت کے لئے۔} یعنی یہ کتاب عقلمندوں  کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے ۔یہاں  آیت میں  بطورِ خاص عقل مندوں  کا ذکر اس لئے کیا گیا کہ اس کتاب کی ہدایت اورنصیحت سے فائدہ یہی لوگ اٹھاتے ہیں۔( روح المعانی، غافر، تحت الآیۃ: ۵۴، ۱۲ / ۴۵۲)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html