Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 64 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا: اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کوٹھہرنے کی جگہ بنایا۔} یہاں سے اللہ تعالیٰ کے موجود ہونے اور اس کی قدرت کے مزید دلائل بیان فرمائے
گئے ہیں ،چنانچہ ا س آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! اللہ وہی ہے جس نے تمہاری مَصلحت اور
ضروریات کے لیے زمین کو ایسا بنایا جس پر ٹھہرنا ممکن ہو اور اس نے آسمان کو گنبد کی طرح بلند فرما کراسے تمہارے اوپر مضبوط چھت بنایا
تاکہ تمہیں ایک مستقل چھت مُیَسَّر ہو اوراس نے تمہاری
صورتیں بنائیں تو بہت اچھی صورتیں بنائیں کہ
تمہیں جانوروں کی طرح اوندھا چلنے والا
نہیں بنایا بلکہ تمہیں سیدھے قد والا، خوبصورت اور
مُتَناسِب اَعضاء والا بنایااوراس نے تمہیں کھانے پینے کی ستھری اور
لذیذچیزیں روزی کے طور پر دیں اور جس کی یہ عظیم قدرت
اور شان ہے وہ اللہ ہی تمہارا رب ہے اور وہی تمہاری عبادت کا حق دار ہے، تو وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جو سارے جہان کا رب ہے اور رب ہونے
میں اس کا کوئی شریک نہیں ۔( تفسیرکبیر، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۴، ۹ / ۵۳۰، روح البیان، المؤمن، تحت
الآیۃ: ۶۴، ۸ / ۲۰۵-۲۰۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.