Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 65 Translation Tafseer
رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
65
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَؕ-اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(65)
ترجمہ: کنزالایمان
وہی زندہ ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اُسے پوجو نرے اُسی کے بندے ہوکر سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہان کا رب
تفسیر: صراط الجنان
{هُوَ الْحَیُّ: وہی زندہ ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ
وہی ذاتی طور پر زندہ ہے جبکہ اسے موت آ نا اور اس کا فنا ہو
جانا محال ہے اور ذات ،صفات اور اَفعال میں چونکہ ا س کا کوئی مقابل
نہیں اِ س لئے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود
ہی نہیں ،لہٰذا اے لوگو!تم اخلاص کے ساتھ صرف اسی کی عبادت کرو اور
یوں کہو کہ تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو سارے جہاں کا رب ہے۔( تفسیرکبیر،
المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۵، ۹ / ۵۳۰، روح البیان، المؤمن، تحت
الآیۃ: ۶۵، ۸ / ۲۰۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.