Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 66 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{ قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ: تم فرماؤ مجھے منع کیا گیا ہے۔} شانِ نزول: کفارِ مکہ نے جہالت اور گمراہی کی بنا پر اپنے باطل دین کی طرف حضورپُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دعوت دی تھی اور آپ سے بت
پرستی کی درخواست کی تھی، اس پر یہ آیت ِکریمہ نازل ہوئی اور
ارشاد فرمایا گیا:اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کافروں سے
فرما دیں کہ مجھے بتوں کی پوجا کرنے سے منع کیا گیاہے
اور بے شک میرے پاس میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اس کی وحدانیّت پر
دلالت کرنے والی روشن دلیلیں آ چکی ہیں ا ور مجھے حکم ہوا
ہے کہ میں ربُّ العالَمین کے حضور گردن جھکا کر رکھوں اور اخلاص کے
ساتھ اسی کے دین پر قائم رہوں ۔(خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۶، ۴ / ۷۷، مدارک، غافر، تحت الآیۃ: ۶۶، ص۱۰۶۴، روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۶، ۸ / ۲۰۶-۲۰۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.