Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Hud Ayat 1 Translation Tafseer

رکوعاتہا 10
سورۃ ﷷ
اٰیاتہا 123

Tarteeb e Nuzool:(52) Tarteeb e Tilawat:(11) Mushtamil e Para:(11-12) Total Aayaat:(123)
Total Ruku:(10) Total Words:(2140) Total Letters:(7712)
1

الٓرٰ- كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍ(1)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھر تفصیل کی گئیں حکمت والے خبردار کی طرف سے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ الٓرٰ}یہ حروفِ مُقَطَّعات میں سے ایک حرف ہے، اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

{ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ:یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں۔} جیسا کہ دوسری آیت میں ارشاد ہوا

’’تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ‘‘(یونس :۱)

ترجمۂ  کنزُالعِرفان: یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔

بعض مفسرین نے فرمایا کہ اُحْكِمَتْ کے معنی یہ ہیں کہ ان کی عبارت مستحکم اور پائیدار ہے، اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ اس میں کوئی نَقص اور خَلَل راہ نہیں پاسکتا جیسے کوئی مضبوط اور پختہ عمارت ہو۔ (مدارک، ہود، تحت الآیۃ: ۱، ص۴۸۹)

 اور حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا: (اس کا معنی یہ ہے کہ) کوئی کتاب ان آیات کی ناسخ نہیں جیسا کہ یہ آیتیں دوسری کتابوں اور شریعتوں کی ناسخ ہیں۔ (بغوی، ہود، تحت الآیۃ: ۱، ۲ / ۳۱۴)

{ثُمَّ فُصِّلَتْ:پھرانہیں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔}یعنی سورت سورت اور آیت آیت جدا جدا ذکر کی گئیں یا علیحدہ علیحدہ نازل ہوئیں یا عقائد و اَحکام ، مَواعِظ ، واقعات اور غیبی خبریں ان میں بہ تفصیل بیان فرمائی گئیں۔ (مدارک، ہود، تحت الآیۃ: ۱، ص۴۸۹)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links