Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Hud Ayat 2 Translation Tafseer

رکوعاتہا 10
سورۃ ﷷ
اٰیاتہا 123

Tarteeb e Nuzool:(52) Tarteeb e Tilawat:(11) Mushtamil e Para:(11-12) Total Aayaat:(123)
Total Ruku:(10) Total Words:(2140) Total Letters:(7712)
2

اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَؕ-اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ(2)
ترجمہ: کنزالایمان
کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بےشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ:کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ قرآنِ مجید ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں ، پھرا نہیں حکمت والے اور خبردار اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ تم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنا چھوڑ دو۔ اس سے ثابت ہو اکہ قرآنِ مجید کو نازل کرنے کا اصلی مقصد یہ ہے کہ لوگ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہ کی تو وہ ناکام و نامراد ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ قرآنِ عظیم کی آیتیں حکمت بھری ہیں تاکہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ لوگوں کو یہ حکم دیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کریں اور لوگوں سے یہ فرما دیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں کفر اور غیرُاللہ کی عبادت کرنے پر قائم رہنے کی صورت میں اس کے عذاب سے ڈرانے اور ایمان لانے کی صورت میں ا س کے اجر و ثواب کی خوشخبری دینے والا ہوں۔(تفسیرکبیر، ہود، تحت الآیۃ: ۲، ۶ / ۳۱۴، روح البیان، ہود، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۹۱)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links