Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ibrahim Ayat 2 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(72) Tarteeb e Tilawat:(14) Mushtamil e Para:(13) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(7) Total Words:(935) Total Letters:(3495)
2

اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِﹰ(2)
ترجمہ: کنزالایمان
اللہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ: اللّٰہ جس  کی ملکیت میں  ہے} یعنی اس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کے  راستے کی طرف لاؤ جو عزت والا، سب خوبیوں  والا ہے، ہر وہ چیز جو آسمانوں  میں  ہے اور جو زمین میں  ہے وہ سب کا خالق و مالک ہے، سب اس کے بندے اور مملوک ہیں تو اس کی عبادت سب پر لازم ہے اور اس کے سوا کسی کی عبادت روا نہیں  اور جنہوں  نے اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  کی  عبادت چھوڑ کر ان بتوں  کی عبادت کرنا شروع کر دی جو کسی چیز کے مالک ہی نہیں  بلکہ وہ خود مملوک ہیں  تو آخرت میں  ان کے لئے سخت عذاب تیار کیا گیا ہے۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۲، ۳ / ۷۴)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links