Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Luqman Ayat 33 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳠ
اٰیاتہا 34

Tarteeb e Nuzool:(57) Tarteeb e Tilawat:(31) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(34)
Total Ruku:(4) Total Words:(612) Total Letters:(2136)
33

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَ اخْشَوْا یَوْمًا لَّا یَجْزِیْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖ٘-وَ لَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَّالِدِهٖ شَیْــٴًـاؕ-اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاٙ-وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ(33)
ترجمہ: کنزالعرفان
اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو اور اس دن کا خوف کرو جس میں کوئی باپ اپنی اولادکے کام نہ آئے گا اور نہ کوئی بچہ اپنے باپ کو کچھ نفع دینے والاہوگا۔ بیشک الله کا وعدہ سچا ہے تو دنیا کی زندگی ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے اور ہرگز بڑا دھوکہ دینے والا تمہیں الله کے علم پر دھوکے میں نہ ڈالے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ: اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو۔} یعنی اے اہل مکہ !اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو اور قیامت کے دن سے خوف کرو جس دن ہر انسان نفسی نفسی کہتا ہو گااور باپ بیٹے کے اور بیٹا باپ کے کام نہ آ سکے گا ، نہ کافروں  کی مسلمان اولاد انہیں  فائدہ پہنچا سکے گی نہ مسلمان ماں  باپ کافر اولاد کو ۔ بیشک اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے ا ورایسا دن ضرور آنا اور دوبارہ زندہ کئے جانے ، اعمال کا حساب لئے جانے اور ان کی جزا دئیے جانے کا وعدہ ضرور پورا ہونا ہے تو دنیا کی زندگی جس کی تمام نعمتیں  اور لذتیں  فانی ہیں  وہ تمہیں  ہرگز دھوکا نہ دے کہ ان نعمتوں  اور لذتوں  کے شیفْتَہ ہو کرایمان کی نعمت سے محروم رہ جاؤ اور ہرگز بڑا دھوکہ دینے والا شیطان دور دراز کی امیدوں  میں  ڈال کر تمہیں  اللہ تعالیٰ کے علم پر دھوکے میں  نہ ڈالے اور تمہیں  گناہوں  میں  مبتلا نہ کر دے۔( روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۳۳، ۷ / ۱۰۰-۱۰۱، خازن، لقمان، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۴۷۴، مدارک، لقمان، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۹۲۲، ملتقطاً)

            اس آیت میں  یہودیوں  اور عیسائیوں  کے باطل عقائد کابھی رد ہے کہ یہودی کہتے تھے: ہم پیغمبروں  کی اولاد ہیں  اس لیے ہمیں  کوئی عذاب نہ دیاجائے گا،جبکہ عیسائی یہ کہتے تھے: حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ہم سب کی طرف سے کفارہ اداکردیاہے اس لیے ہمیں  بھی کچھ نہیں  ہوگا۔انہیں  یاد رکھنا چاہئے کہ عقیدے کی درستی کے بغیر کوئی کسی کو نفع نہ دے سکے گا، ہاں  عقیدہ درست ہوا تو نیک دوست ، نیک والدین، نیک اولاد سب کی طرف سے فائدہ مُتَوَقّع ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links