Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Qaf Ayat 36 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳶ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(34) Tarteeb e Tilawat:(50) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(3) Total Words:(423) Total Letters:(1488)
36

وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِؕ-هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ(36)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کوہلاک فرمادیا، وہ گرفت میں ان سے زیادہ سخت تھیں تو انہوں نے شہروں میں کوشش کی کہ کیا کوئی بھاگنے کی جگہ ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ: اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں  کوہلاک فرما دیا۔} اس سے پہلی آیات میں  جہنم کے دردناک عذاب سے ڈرایا گیا اور اب یہاں  سے دنیا میں  آنے والے عذاب سے کفارِ مکہ کو ڈرایا جا رہا ہے، چنانچہ اس آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفارِ مکہ سے پہلے اپنے رسولوں  کو جھٹلانے والی کتنی قوموں کو ہم نے ہلاک فرمادیا ، وہ لوگ ان کافروں  سے زیادہ طاقتور اور زبردست تھے اور انہوں  نے ہمارے عذاب سے بچنے کے لئے بہت سے شہروں  میں  پناہ تلاش کرنا چاہی مگر کوئی ایسی جگہ نہ پائی جہاں  ہمارے عذاب سے انہیں  پناہ مل سکے تو کفارِمکہ کو چاہئے کہ سابقہ امتوں  کے طرزِ عمل پر چلنے سے باز رہیں  ورنہ اِن کا انجام بھی اُن جیسا ہوسکتا ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links