Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Qaf Ayat 37 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳶ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(34) Tarteeb e Tilawat:(50) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(3) Total Words:(423) Total Letters:(1488)
37

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ(37)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک اس میں نصیحت ہے اس کے لیے جو دِل رکھتا ہو یا کان لگائے اوروہ متوجہ ہو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى: بیشک اس میں  نصیحت ہے۔} یعنی اس سور ت میں  سابقہ امتوں  کی ہلاکت وغیرہ کا جو بیان ہوا اس میں  بیشک اُس شخص کے لیے نصیحت ہے جو (حق قبول کرنے والا) دِل رکھتا ہو یا قرآن اور نصیحت کو توجہ سے سنے اوردل و دماغ سے متوجہ وحاضر ہو۔( روح البیان، ق، تحت الآیۃ: ۳۷، ۹ / ۱۳۵، ملخصاً)

            اس سے معلوم ہواکہ وعظ و نصیحت اور عبرت سے وہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے پاس عبرت پکڑنے والا دل ہو،غور سے سننے والے کان ہوں  اور وہ دل سے حاضر رہ کر وعظ و نصیحت سنے ۔حضرت شبلی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  کہ قرآن کی نصیحتوں  سے فیض حاصل کرنے کے لئے دل ایسے حاضرہونا چاہیے کہ اس میں  پلک جھپکنے کی مقدار بھی غفلت نہ آئے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links