Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Saba Ayat 35 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(58) | Tarteeb e Tilawat:(34) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(995) | Total Letters:(3542) |
{وَ قَالُوْا: اور انہوں نے کہا۔} یہاں مالدارکفار کے ایک باطل گمان کو بیان کیا گیا کہ انہوں نے کہا ’’ہمارے اعمال اور افعال اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں کیونکہ اگر وہ ہمارے اعمال سے راضی نہ ہوتا تو دنیا میں ہمیں اتنا مال اور اولاد عطا نہ کرتا اور جب ایسا ہے تو آخرت میں ہمیں عذاب بھی نہیں ہوگا کیونکہ دنیا میں ہمیں عزت و اِکرام سے نوازا گیا تو اگر بالفرض قیامت واقع بھی ہوئی تو ہمیں وہاں بھی رسوا نہ کیا جائے گا۔(صاوی، سبأ، تحت الآیۃ: ۳۵، ۵ / ۱۶۷۸، ملخصاً) اللہ تعالیٰ نے اُن کے اس خیالِ باطل کا اِبطال فرمادیا کہ آخرت کے ثواب کو دنیا کی مَعیشت پر قِیاس کرنا غلط ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.