Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 36 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
36-38

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَ(36)وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍ(37)وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ(38)
ترجمہ: کنزالایمان
تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ چاہتااور دِیو بس میں کردئیے ہر معمار اور غوطہ خور اور دوسرے اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ: تو ہم نے ہوا  اس کے قابومیں کردی۔} اس آیت اورا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دعا مانگی تو اللہ تعالیٰ نے ہوا آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے قابو میں کردی کہ وہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حکم سے اور جہاں آپ چاہتے اس طرف فرمانبردار انہ طریقے پرنرم نرم چلتی، اور ہر معمار اور غوطہ خور جن آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تابع کر دیا، معمار آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حکم سے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی مرضی کے مطابق عجیب و غریب عمارتیں تعمیر کرتا اور غوطہ خور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے سمندر سے موتی نکالتا۔ دنیا میں سب سے پہلے سمندر سے موتی نکلوانے والے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہی ہیں اور سرکش شیطان بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے مُسَخّر کردیئے گئے جنہیں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ادب سکھانے اور فساد سے روکنے کے لئے بیڑیوں  اور زنجیروں  میں  جکڑواکرقیدکردیتے تھے۔( خازن، ص، تحت الآیۃ: ۳۶-۳۸، ۴ / ۴۲، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۳۶-۳۸، ص۱۰۲۲، ملتقطاً)

جِنّات پر حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا تَصَرُّف:

            یاد رہے کہ جِنّات پر حضورسیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی تَصَرُّف حاصل تھا،جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’گزشتہ رات ایک بڑا خبیث جن آ کر مجھے چھیڑنے لگا تاکہ وہ میری نماز کو مُنقطع کروا دے،پس اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قادر کر دیا، چنانچہ میں نے ارادہ کیا کہ اسے مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح کے وقت تم سب اسے دیکھتے، پھر مجھے اپنے بھائی حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا یاد آگئی کہ ’’اے میرے رب! مجھے ایسی سلطنت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔تو میں  نے اسے ذلیل و خوار کر کے لوٹا دیا۔( بخاری، کتاب احادیث الانبیائ، باب قول اللّٰہ تعالی: ووہبنا لداود سلیمان۔۔۔ الخ، ۲ / ۴۵۰، الحدیث: ۳۴۲۳)

اور ہوابھی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے زیرِ تَصَرُّف تھی کیونکہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام مخلوق کے رسول ہیں  اوراس میں  ہوا بھی داخل ہے، البتہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تَصَرُّفات کا ظہور زیادہ ہوا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links