Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Sad Ayat 40 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(38) | Tarteeb e Tilawat:(38) | Mushtamil e Para:(23) | Total Aayaat:(88) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(818) | Total Letters:(3020) |
{وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا: اور بیشک اس کے لیے
ہماری بارگاہ میں ۔} اس سے پہلی آیات میں وہ نعمتیں بیان کی گئیں جو
حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دنیا میں عطا کی گئیں اور اس آیت
میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر آخرت میں کی جانے والی نعمتوں کا ذکر ہے، چنانچہ ارشا
د فرمایا کہ دنیا میں اس عظیم سلطنت کے ساتھ ساتھ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے آخرت میں بھی
ہماری بارگاہ میں قرب اور اچھا ٹھکانا ہے اور وہ ٹھکانہ جنت ہے۔(خازن، ص، تحت الآیۃ: ۴۰، ۴ / ۴۲-۴۳، روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۴۰، ۸ / ۳۹، ملتقطاً)
اس سے معلوم ہوا کہ
انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بارگاہِ الٰہی میں بڑی عزت ووجاہت والے ہوتے ہیں ۔