Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 69 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
{وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ:اور تم بھی اسے ڈال دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے۔} اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، تم ان کی رسیوں لاٹھیوں کی کثرت کی پرواہ نہ کرو اور تم بھی اپنا وہ عصا ڈال دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے، وہ ان کی بنائی ہوئی چیزوں کو نگل جائے گا۔ بیشک جو انہوں نے بنایا ہے وہ تو صرف جادوگروں کا مکر وفریب ہے اور جادوگر کامیاب نہیں ہوتا جہاں بھی آجائے۔ پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنا عصا ڈالا تو وہ جادوگروں کے تمام اژدہوں اور سانپوں کو نگل گیا اور آدمی اس کے خوف سے گھبرا گئے اور جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسے اپنے دست ِمبارک میں لیا تو پہلے کی طرح عصا ہو گیا۔ یہ دیکھ کر جادوگروں کو یقین ہوگیا کہ یہ معجزہ ہے جس سے جادو مقابلہ نہیں کر سکتا اور جادو کی فریب کاری اس کے سامنے قائم نہیں رہ سکتی۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۶۹، ص۶۹۶، تفسیر کبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۶۹، ۸ / ۷۴-۷۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.