Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 70 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
{فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا:تو سب جادوگر سجدے میں گرا دئیے گئے۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کامعجزہ دیکھ کر جاد وگر اتنی تیزی سے سجدے میں گئے کہ اس سے یوں محسوس ہوا جیسے انہیں پکڑ کر سجدے میں گرا دیا گیا ہو، پھروہ کہنے لگے کہ ہم حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے رب عَزَّوَجَلَّ پر ایمان لائے۔ سُبْحَانَ اللّٰہ! کیا عجیب حال تھا کہ جن لوگوں نے ابھی کفر و انکار اور سرکشی کے لئے رسیاں اور لاٹھیاں ڈالی تھیں ، ابھی معجزہ دیکھ کر انہوں نے شکر و سجود کے لئے اپنے سر جھکا دیئے اور اپنی گردنیں ڈال دیں ۔ منقول ہے کہ اس سجدے میں انہیں جنت اور دوزخ دکھائی گئی اور انہوں نے جنت میں اپنے منازل دیکھ لئے۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۷۰، ص۶۹۶)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.