Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 71 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
71

قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْؕ-اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَۚ-فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ فِیْ جُذُوْعِ النَّخْلِ٘-وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰى(71)
ترجمہ: کنزالایمان
فرعون بولا کیا تم اُس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں بےشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا تو مجھے قسم ہے ضرور میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تمہیں کھجور کے ڈنڈ(سوکھے تنے)پر سولی چڑھاؤں گا اور ضرور تم جان جاؤ گے کہ ہم میں کس کا عذاب سخت اور دیرپا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ:فرعون بولا: کیا تم اس پر ایمان لائے۔} فرعون نے جادو گروں  کے ایمان لانے کا منظر دیکھ کرانہیں  ڈانٹتے ہوئے کہا: کیا تم میری اجازت ملنے سے پہلے ہی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لے آئے ہو! بیشک وہ جادو میں  استادِ کامل اور تم سب سے فائق ہے اور اس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے ، (اور سورۂ اَعراف میں  یہ بھی ہے کہ فرعون نے کہا کہ یہ تم سب کی سازش ہے جو تم نے میرے خلاف بنائی ہے تاکہ یہاں  کے رہنے والوں  کو اِس سرزمین سے نکال دو) تو مجھے قسم ہے، میں  ضرور تمہارے دائیں  طرف کے ہاتھ اور بائیں  طرف کے پاؤں  کاٹ دوں  گا اور تمہیں  کھجور کے تنوں  پر پھانسی دیدوں  گا اور اس وقت ضرور تم جان جاؤ گے کہ ہم میں  کس کا عذاب زیادہ شدید اور زیادہ باقی رہنے والاہے ۔اس سے فرعون ملعون کی مراد یہ تھی کہ اس کا عذاب سخت تر ہے یا ربُّ العالَمین کا عذاب زیادہ سخت ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links