dawat e islami kay tehat telethon muhim 2024
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ٹیلی تھون کمپیئن 2024

دعوت اسلامی کے تعلیمی پروجیکٹ کےذریعے دنیا بھر میں قرآن وسنت کی تعلیم عام میں ٹیلی تھون کمپیئن 2024 کا حصہ بنئے

دور حاضر کے تعلیمی واخلاقی چیلنجز کے مقابلے میں ٹھوس بنیادوں پر علم دین کی اشاعت کرنا اور طلباو اساتذہ کے مالی معاملات میں مدد گاربننا فی زمانہ انفاق فی سبیل  اللہ کا سب سے بڑا مصرف ہے ۔جس طرح دنیا وی تعلیم کی ضرورت ہے اسی طرح دینی تعلیمات کی اہمیت بھی ہے لیکن عمومی طور پر دونوں تعلیم کو ایک پلیٹ فارم یکجاکرکے متوازن تعلیمی نظام  کو چلانا ناممکن تونہیں پر مشکل ضرور ہےاوراس دور حاضر کے نئے نئے تقاضوں کے سامنے دینی اداروں سے بے اعتنائی ،وسائل کی کمیابی اور اہل افراد کی عدم دستیابی سے بہت زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ ان مشکل حالات کے باوجود عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر میں بڑی خوش اسلوبی کےساتھ علم دین کی خدمت میں ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ دعوت اسلامی مدرسۃ المدینہ برائے طلبا وطالبات ، جامعۃ المدینہ بوائز و گرلز  کےنام سے سینکڑوں ادارے کامیابی کےساتھ چلارہی ہے ان اداروں میں  ناظرہ قرآن، حفظ قرآن، تجوید قرآن، آسان دینی کورسسزاور عالم دین بنانے والا کورس درس نظامی  کے علاوہ مختلف اسلامی کورسسز ، تخصص الفقہ ، تخصص فی الحدیث ، تخصص فی اللغۃ العربیہ و الانجیلیزیہ اور تخصص فی الاقتصاد الاسلامی گزشتہ کئی سالوں کروائے جاتے ہیں۔

مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں پڑھنے والے طلبا وطالبات کی تعداد سینکڑوں  میں نہیں ہزاروں میں ہے اور ان اسٹوڈنٹس پر کروڑوں روپے ان کے تعلیمی ، رہائشی اور کھانے پینے پر اخراجات آتے ہیں یقینا یہ سب کچھ معاونین ، محبین کے تعاون سے ہوتا ہے۔اور اسی تعاون اور خیر خواہی  سے اب تک ہزاروں بچے بچیاں ، لڑکے لڑکیاں مرد وخواتین ، بوڑھے سبھی علمی لحاظ سے مستفید ہورہے ہیں اس اجر عظیم کے کام کو مزید بہتر اور خوش اسلوبی سے چلانے کےلئے دعوت اسلامی کے تحت ہر سال اکتوبریا نومبر میں ایک مالی تعاون کےلئے ٹیلی تھون کمپیئن شروع کی جاتی ہےجس کا بنیادی مقصد مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے تعلیمی پروجیکٹ پر اٹھنے والے اخراجات کو پوراکرنے کےلئے سبھی عاشقان رسول کوخیر کی دعوت دی جاتی ہے۔اس ٹیلی تھون کمپیئن میں حصہ ملانے کےلئے کوئی بڑی رقم کامطالبہ نہیں کیاجاتا ہے بلکہ کروڑوں روپے کے اخراجات میں حصہ ملانے کےلئے ایک یونٹ  یعنی پاکستانی دس ہزار روپے ڈونیشن کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ چنانچہ ایک بار پھر ماہ نومبر میں ٹیلی تھون کمپیئن کا آغاز کیا جارہا ہے ۔حسب معمول آپ کے عطیات ، صدقات اور ڈونیشن کا بہترین مصرف مدرسۃا لمدینہ اور جامعۃ المدینہ  ہی ہوناچاہئے آگے بڑھئے اور ٹیلی تھون کمپیئن 2024 شروع ہونے سے پہلے ہی ایک یونٹ بک کرواکر علم دین پھیلانے میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

ڈونیٹ کیجئے