cairo mein palestiniyon kay liye medical center ka aghaz
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

قاہرہ میں فلسطینیوں کےلئے میڈیکل سینٹرکا آغاز

ایف جی آر ایف  کی طرف سے فلسطینیوں کے علاج معالجہ کےلئے قاہرہ میں میڈیکل سینٹر آغاز کردیاگیا

مصر کی طرف فلسطین سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینوں بھائیوں کی طبی امداد اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل سینٹر کے قیام کی نئی پیش رفت مصر کے شہر قاہر میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک خوبصورت عمارت  میں فلسطینی مہاجرین اور رفاہ باڈرپر پناہ گزیں غز ہ وفلسطین کے مظلوم لوگوں کےلئے باقاعدہ طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایف جی آرایف کے چیف آرگنائز ممتاز عالم دین اسلامی اکالر جناب عبد الحبیب  اور ایف جی آرایف یورپ ریجن کے ہیڈ جنا ب سید فیضل رضا نے  مصر میں فلسطین سفارت خانہ کے ہیڈ سے ملاقات کی اور ایف جی آرایف کی طرف سے میڈیکل سینٹر کے قیام  اور اس کے اغراض ومقاصد پر بریفنگ دی۔

ایف جی آر ایف   کے چیف ایگزیکٹو جناب مولانا عبد الحبیب عطاری صاحب  کی بھر پور توجہ اور  ایف جی آر ایف یوکے  سے سید فضیل رضا نی کاوشوں سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ کو یہ اعزاز ملا کہ فلسطین حکومت اور مصر میں فلسطین سفارت خانے کے جملہ اسٹاف اور فلسطینی سفیر کی طرف سے سپاس نامہ پیش کیاگیا۔  غزہ وفلسطین  کسی بھی  خوف وخطرہ  کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسلسل ایف جی آر ایف نے جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور مظلوم فلسطینی عوام کی جو خدمت سرانجام دی ہر ممکنہ طور پر امدادی سرگرمیوں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا ایف جی آرایف کی  کاوشوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

گزشتہ روز قاہر ہ میں فلسطینی سفارت خانہ  میں عبد الحبیب عطاری کی قیادت میں ایف جی آر ایف کے وفد نے سفیر سے ملاقات کی اور  ایف جی آرایف کی جانب سے میڈیکل سینٹر اور دیگر فلسطینی عوام کی خدمت میں مسقتبل کے فلاحی کاموں   پر اظہار خیال کیاگیا ۔ایف جی آرایف کے وفد نے قاہر ہ شہر اور رفحہ بارڈر پر ایف جی آرایف کی طرف سے لگائے گئے امدادی خیمو ں میں جاری فلاحی خدمات اور سرگرمیوں کو مزید بہترانداز میں پیش کرنے کاعندیہ بھی دیا۔

ایف جی آر ایف انسانیت کی بھلائی اور بہتری کےلئے ایسے اقدامات کرنے پر یقین رکھتا ہےکہ جس  سےعوام کو ہر قسم کی امداد کے ساتھ آخرت سنورانے کا بھی جذبہ ملے اور لوگ اسلام کے نظام اخلاق اور سماجی بہبود کےلئے اسلام کی پیش کردہ تعلیمات  کا عملی ثبوت بھی دیکھ سکیں۔