plantation-2023
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے

دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کی شجرکاری مہم کا ٹارگٹ ملک میں15 لاکھ پودے لگانا ہے۔

دینی واصلاحی خدمت کی امین  دعوت اسلامی کے  کارہائے نمایاں  میں سے ایک  عظیم کارنامہ فلاحی شعبہ کی بنیاد رکھنا ہے ۔دعوت اسلامی جہاں خدمت دین کا کام بخوبی سرانجام دے رہی ہے وہیں ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لئے عملی کرداربھی ادا کررہی ہے جس کی مثال دعوت اسلامی میں فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کی بنیاد ہے  یہ شعبہ جہاں لوگوں کی فلاح وبہود کےلئے عملی کردار اپنے قیام  ہی سے کررہا ہے وہیں بین الاقوامی ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر ملک کے طول وعرض  میں شادابی وہریالی کے لئے شجر کاری  مہم پر بڑی تنددہی سے بھی  کام کررہا ہے ۔اگست 2023  میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی   آواز  پود ا لگانا  ہے درخت بنا نا ہے کی عملی شجرکاری  مہم کے تحت  15 لاکھ پودے  لگائے جائیں گے۔ایف جی  آر ایف کی اس مہم میں عملی طور پر سب سے پہلے دعوت اسلامی   کے بانی امیر اہلسنت نے حصہ لیا اور اپنے  ہاتھ سے پودا لکاگر ملک کی خوشحالی، معاشی ترقی کےلئے دعا کی۔

 

ایف جی آر ایف کی کارکردگی

+

سیلاب زدگان کے لئے ادویات، کپڑے و خیمے اور دیگر اشیاء کی فراہمی

+

ضروریات زندگی کی فراہمی

+

میڈیکل کیمپس

+

شجر کاری