ministry-of-defence
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

وزارت دفاع حکومت پاکستان

تعریفی لیٹر

وزارت دفاع  حکومت پاکستان  نے دعوت اسلامی کی تبلیغ قرآن وسنت کےلئے کئی جانے والی کوششوں  پر ایک لیٹر TO WHOM IT MY CONCERN    کے نام سے جاری کیا ۔وزارت دفاع کے اس خط میں کہا گیاکہ دعوت اسلامی  ایک بہت بڑی غیر سیاسی مذہبی جماعت ہے جو بڑے ہی پر امن طریقہ سے پوری دنیا میں قرآن  وسنت  کی تبلیغ کا کام سرانجام دے رہی ہے۔

دعوت اسلامی  کردار سازی کےذریعے تبلیغ دین کا کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

دعوت اسلامی باہمی ہمدردی اور محبت کے ساتھ دین کا کام کرنا چاہتی ہے یہ جماعت مذہبی انتہا پسندی ، لسانی سیاست اور  مسلمانوں کے درمیان  معاشرتی منافرت کے سخت خلاف ہے ایسی وجہ اس جماعت کادینی کام ناصر ف ملک پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں پہنچ چکا ہے۔

دعوت اسلامی کبھی بھی کسی بھی قسم کی ایسی سرگرمیوں میں  ملوث نہیں رہی جو ملک کے خلاف ہو۔

وزارت مذہبی امور  حکومت پاکستان کی طرف سے دعوت اسلامی کو  لیٹر آف آپریسیشن بھی جاری ہوچکا ہے اور اب تک دعوت اسلامی کو کبھی کسی بھی مسلم ممالک یا غیر مسلم ممالک میں    ایسی سرگرمیوں میں نہیں پایا گیا جس کی بنا ء اسے تبلیغ  سے روکا گیا ہو یا اسے زیر تفتیش رکھا گیا ہو۔

اس وجہ سےوزارت دفاع حکومت پاکستان  دعوت اسلامی کی تبلیغی  کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے اور دعوت اسلامی کی دیگر مذہبی سرگرمیوں پر  بھی  تسلی رکھتی ہے۔

تجزیئے

لوگوں کی رائے

الحمدللہ دعوتِ اسلامی ایک پر امن دینی تحریک ہے