سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
مرکزی مجلس شوری کے اراکین کا انٹر نیشنل دینی و تبلیغی دورے کا شیڈول
یکم مئی 2025 سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے سر براہان یورپ ،افریقہ، ایشیا میں تبلیغ دین کےلئے تشریف لے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 13 ممالک جس میں ساؤتھ کوریا ، سری لنکا،کینیا ،یوگنڈا، تنزانیہ، یوکے ، البانیہ، ساؤتھ افریقہ،آسٹریلیا، ناروے، سویڈن، آئرلینڈ، ڈینمارک کا دینی دور اور علم دین کے فروغ کےلئے رکن شوری جناب حاجی امین عطاری، رکن شوری جناب حاجی امین عطاری قافلہ ، رکن شوری جناب عبد الوھاب عطاری، رکن شوری جناب حاجی اطہر عطاری اور رکن شوری جناب حاجی خالد عطاری تبلیغی شیڈول کے مطابق دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات سرانجام دیں گے۔
ساؤتھ کوریا میں حاجی امین ، کینیا، یوگنڈا اور تنزانیہ میں امین عطاری قافلہ ذمہ دار، یوکے اور البانیہ میں تعلیمی دورے کےساتھ تبلیغی دورہ جنا ب عبد الوھاب ،ساؤتھ افریقہ اور کینیا میں حاجی اطہر عطاری اور آسٹریلیا، ناروے ، سوئیڈن، آئرلینڈ اور ڈینمارک کےلئے حاجی خالد عطاری تشریف لے جائیں گے۔
خدمت دین کےلئے اپنی زندگی کو وقف کئے دعوت اسلامی کے ارکاکین شوری دنیا میں بھر علم دین کے فروغ اور اسلام کے اخلاقی نظام کو رائج کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دین اسلام کی برکتوں سے محروم لوگوں کو دین کی دعوت دینے اور اسلام کی تعلیمات سے ہر ایک کو روشناس کروانے کےلئے دعوت اسلامی کا کردار نمایاں نظر آتا ہے۔کم وبیش 150 سے زائد ممالک میں ہزاروں تبلیغی مرکز ، تعلیمی انسٹیٹیوٹ ، فلاحی ادارے اور نیکی کے راستے کی دعوت دینے والے قافلے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کا بین ثبوت ہیں۔اراکین شوری کے ساتھ علم دین عام کرنے ، لوگوں کو نیکی کی دعوت دینےاور اصلاحی ،فلاحی، تبلیغی ، تعلیمی سفر میں ان کا ساتھ دینے کےلئے آپ بھی شرکت کرنا چاہیں تو ضرور دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں اور نیکی کے سفر میں اراکین شوری کا ساتھ دیجئے۔