rukn e shura haji ather attari ka african mumalik ka dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    افریقی ممالک کا دورہ

    انٹرنیشنل لینگوئجز و آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ  کے نگران اور مرکزی مجلس شوری کے رکن   جناب حاجی اطہر عطاری کے افریقی ممالک کے  دینی دورے کی تفصیلات ۔

    افریقہ  کے بہت سارے ملکوں میں قرآن وسنت کی عالگیر دینی تحریک دعوت اسلامی  کے  زیر اہتمام دینی کا موں کا سلسلہ بڑھتاجارہا ہے اور ان ممالک میں مقیم غیر مسلم دعوت اسلامی کے مبلغین کی کوششوں سے دین کی طرف راغب ہورہےہیں۔چنانچہ افریقہ کے بہت سے ملکوں میں  سنتوں کی تبلیغ کےلئے دعوت اسلامی کے قافلے  سفر کرتے رہتے ہیں ۔حالیہ دنوں افریقہ کے مختلف ملکوں میں دین کا کام کرنے کےلئے ایک قافلہ حاجی اطہر عطاری رکن مرکزی مجلس شوری  کی زیر سرپرستی 25 نومبر کو موریشس پہنچ چکاہے ۔ موریشس کے کئی شہروں میں یہ قافلہ   4 دسمبر تک رہے گا پھر رکن شوری کا دوسرا تبلیغی سفر 05 دسمبر کو زیمبیا   کی طرف شروع ہوگا جہاں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ ہوگا ،پھر یہ قافلہ 13دسمبر کو ملاوی جائے گا اور وہاں کے لوگوں کو دین کی تعلیمات   سکھائے گا۔22 دسمبر کو یہ قافلہ زمبابوے    میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں  کی اشاعت میں مصروف ہوگا دین پر عمل پیراہونے کےلئے افریقہ کے باشندوں پر انفرادی کوششیں کی جائیں گیں اور آخر میں یہ قافلہ 28دسمبر کو موز مبیق کی طرف روانہ ہوگا جہاں دعوت اسلامی کے اجتماعات  ، بیانات اور دین کی دعوت کے مختلف  سلسلے ہوں گے۔افریقی لوگوں کو دین کی تعلیمات پہنچانے کےلئے آپ بھی دعوت اسلامی کے اس قافلہ میں شرکت کرسکتے ہیں  اس روحانی سفر میں شامل ہونے کےلئے رابطہ  نمبر+92 3153784755 پر  فون کریں اور حاجی اطہرعطاری رکن شوری کے ساتھ دین کا کام آگے بڑھانے کےلئے اس مبارک سفر پر روانہ ہوں۔