ahle islam kay liye khush khabri
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    ڈیجیٹل OTT پلیٹ فارم اسلام فور ایور

    دین کی باتیں دین کے اسلوب میں اسلام فور ایور دعوت اسلامی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے سیکھیں

    مستند اسلامی تعلیمات کی اشاعت میں دعوت اسلامی پیش کرتی ہےعالم اسلام کا پہلا نیا ڈیجیٹل علمی OTT پلیٹ فارم’’اسلام فور ایور‘‘ جہاں آپ کے اخلاقیات بگڑنے کی بجائے سنورتے ،نکھرتے اوراسلامی تہذیب کے سانچے میں ڈھلتے نظر آئیں گے۔

    دنیا کے دیگر یوٹیوب چینل کےبرعکس دعوت اسلامی کا شانداراقدام جو صرف چنددنوں کے فاصلے پر آپ کی علمی پیاس کو بجھانے کےلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسلام فور ایور کے نام سے پیش کیا جائے گا۔

    اسلام فور ایور کی خصوصیات

    دعوت اسلامی کا ڈیجیٹل OTT پلیٹ فارم اسلام فور ایور جس کی سب سے بڑی خصوصیت اور افادیت میں شامل علمی اخلاقی، تعلیمی ،تربیتی سنتوں سے بھرا معلومات خزانہ کو بغیر کسی دنیاوی نمود ونمائش ، غیرشرعی ایڈورٹائزمنٹ، نازیبا تصاویر ،نامناسب الفاظ اور بنا کسی فحش وعریاں مداخلت کے دیکھنا سیکھنا حاصل کرنا ہوگا بلکل آسان ۔

    ایک مسلمان کی سب بڑی ضرورت

    دعوت اسلامی عاشقان رسول  کی نگاہوں  کو عریاں تصاویر، اخلاق بگاڑتے مناظر اور ذہنی سکو ن کو بربادکرنے والے مواد سے بچاکر قرآن وحدیث  کی باتیں سننے ،اخلاق سنوارتے مدنی چینل کے پروگرام دیکھنے ، بچوں کو اسلامی آداب زندگی سیکھانے کے دلفریب انداز مناٖظر دیکھانے کےلئے   ایک ایسی ڈیوائس  کو منظر عام پر لارہی ہے جس کااستعمال آپ کو ،آپ کے دل کے پاروں کو ، آپ کی نسل کو ، خاندان کو کامیاب زندگی کا سفر گزارنے میں  مدد کرے گا۔

    دعوت اسلامی کی دینی وتعلیمی خدمات

    دعوت اسلامی کے مدنی چینل کے پروگرامز، قرآن وسنت کی باتین، علم وحکمت سے بھر پور مدنی مذاکرے، درس قرآن ، درس حدیث، درس تصوف، شریعت کے مسائل ،اسلامی تعلیمات، اصلاحی بیانات، علم دین کی حکمتیں ، اسلامی کارٹون اور وہ سب کچھ جو دعوت اسلامی خدمت دین میں آپ کو سہولت پہنچانے کےلئے دین رات کوششیں کررہی ہے وہ اب ’’اسلام فور ایور    ‘‘ OTT دعوت اسلامی  سے مل سکے گا۔

     اسلام فور ایور فقط چند دن کے فاصلے پر

     عاشقان رسول کےلئے دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل ٹیم کی کاوششوں سے ’’اسلام فور ایور ‘‘  ایپلی کیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے نمودار ہونے والی وہ شاندار ڈیوائس جس کو آپ باآسانی ڈاؤن لوڈ کرکے بغیر کسی تکلف اور ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوئے  دعوت اسلامی کے علمی خزانہ کو حاصل کرسکیں گے۔

    دعوت اسلامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 7فروری 2025   سے نئے دور کا آغاز

    بس دل تھمایئے اور وقت کا انتظار کیجئے کہ عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت، عالم باعمل، سنتوں کے پیکر ،عاشق صادق ،مصلح امت ،مسلمانوں کی آخروی کامیابی کےلئے دین رات محنت کرنے والی مشہور ومعروف شخصیت جناب حضرت مولانا محمد الیاس قادری 7 فروری بروز جمعہ اہل اسلام کو Islam Forver کے ساتھ دین ودنیا کی کامیابی کا سفر گزارنے کی خوشخبری سنائیں گے۔7 فروری 2025دعوت اسلامی کی علمی ،ٹیکنولوجی ، سائنسی ترقی کا وہ عظیم تحفہ امت کو ملے گا جس کی بدولت اہل ایمان اپنے دین کو ، دین کی باتوں کو،اسلام کی تعلیمات کو ہر قسم کی زہر یلی آلودگیوں سے بچا کر سیکھیں گے ۔

    tour-to-africa-2025