arakeen e shura kay deeni doray ka schedule
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    نگران شوری اور دیگر اراکین کا انٹرنیشنل دینی دورہ

    مبلغ اسلام شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا عمران عطاری اور دیگر دعوت اسلامی کےمعزز اراکین شوری کا انٹرنیشنل تبلیغی دورے کا شیڈول

    جنوری 2025 کے پہلے عشرے سے ساؤتھ افریقہ، زایمبیا، کینیا،سری لنکا،تھائی لینڈ ،ملائیشیا اور دیگر افریقی ممالک میں دعوت دین کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوری  کے نگران اور اراکین سفر پر روانہ ہوچکے ہیں۔

    مذہبی  دورہ ٔساؤتھ افریقہ جنوری 2025 سے 3 فروری :

    ذرائع کے مطابق  عالمی سفیر اسلام ، مبلغ دعوت اسلامی، ممتاز مذہبی اسکالر  محمد عمران  دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے نگران کی حیثیت سے دعوت دین اور تبلغ دین کےساتھ ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں  میں ہونے والے اجتماعات ، کانفرنس، تعلیمی اداروں کی افتتاحی تقریبات، نیکی کی دعوت  کےلئے ملاقاتیں اور درس وتدریس ،نیز اسلام میں خوش آمدید   سلوگن کے تحت نو مسلموں کی تربیت اور انہیں دین کی بنیادی تعلیمات اور فرض علوم سیکھانے کےلئے جنوری 2025 کے دوسرے عشرے سے  3 فروری تک  دینی دورہ میں مصروف رہیں گے۔

    7 فروری 2025 تک ساؤتھ افریقہ اور 12 فروری تک سری لنکا کا دینی دورہ :

    نگران شوری کے معیت میں نیکی کی دعوت کےسفر پر روانہ ہونے والے ترجمان دعوت اسلامی نوجوان مذہبی اسکالر مشہور میڈیا پرسن  جناب عبد الحبیب عطاری 07 فروری تک جنوبی افریقہ میں ہونے والے دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شریک ہوں گے اور حسب شیڈول دعوت اسلامی کی دینی خدمات  کےثمرات سے مستفیدہونے والے عاشقان رسول کی دینی وتنظیمی خدمت بجالائیں گے۔

    18 جنوری 2025 سے 5 فروری تک ساؤتھ افریقہ میں نیکی دعوت :

     مبلغ دعوت اسلامی حاجی وقار المدینہ   مجلس شوری کے رکن    خدمت دین  میں کی جانے والی کوششوں سےقائم ہونے والے قرآن انسٹیٹیوٹ مدرسۃ المدینہ ،علوم اسلامیہ کی ترویج و اشاعت کےتعلیمی ادارے جامعات المدینہ  میں زیر تعلیم طلبہ اور ساؤتھ افریقہ کےاہل ایمان  میں سنتوں کی تبلیغ   کےلئے 05 فروری تک ساؤتھ افریقہ کے ریجن میں رہیں گے ۔

     فروری اور مارچ 2025ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں  نیکی کی دعوت :

    رکن شوری  جناب حاجی ایاز عطاری تقریبا فروری اور مارچ دو مہینے   ملائیشیا اور تھائی لینڈ  میں  نیکی کی دعوت اور تعلیم وتربیت کے فرائض سرانجام دیں گےاور اہل اسلام کو بنیادی تعلیمات سے روشناس کریں گےاور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں  شرکت بھی کریں گے۔

    21 جنوری 2025 فروری کی 12 تاریخ تک زیمبیا  میں تبلیغ اسلام:

    انٹرنیشنل لینگوئجز اور پروفیشنل آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے رکن جنا ب حاجی اطہر عطاری21 جنوری سے زایمبیا  کا دینی دورہ کررہے ہیں اور 12 فروری تک وہاں رہ کر دعوت اسلامی کے دینی اداروں میں مقیم طلبہ کی کردار سازی کےحوالے سے تربیت فرمائیں گےاور افریقہ ممالک میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت  کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں کےلوگو ں کی آسانی کےلئے دعوت اسلامی کے ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت افریقہ مالک میں رائج زبانوں میں دعوت اسلامی کےلٹریچر ز تقسیم کریں گےاور تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دین کی بنیادی تعلیمات سے مستفید ہوسکیں۔حاجی اطہر عطاری زمبیا کے نومسلموں کو مقامی زبان میں ارکان اسلام پر لیکچر بھی دیں گے۔

     کینیا کا فروری اور مارچ میں دینی دورہ

    دعوت اسلامی کا دنیا کے کونے کونے میں پہنچنے والا پیغام  کاذریعہ قافلہ ہے۔ ہزاروں پے در پے قافلوں میں سفر کرنے والے مبلغین اسلام کی تبلیغ کےلئے  کوشاں دین رات دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے نیکی کی دعوت عام کررہے ہیں ۔را ہ خدا میں سفرکرنے والے قافلوں کے نگران  مجلس شوری کے رکن جناب حاجی امین قافلہ  فروری اور مارچ2025 میں کینیا اورملائیشیا میں دعوت دین کے کام کریں گے۔

    نگران شوری اور اراکین شوری  کےساتھ پیغام دین  ، دعوت دین دوسروں تک پہنچانے کےلئے  روحانی سفر میں شریک ہوناچاہتے ہیں تو دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے safar@dawateislami.net  پررابطہ کیجئے اور مسلم وغیر مسلم تک علم دین  پہنچانے کا سسبب بنیئے۔