سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے پامرسٹن نارتھ کی طرف دعوت اسلامی کا تین دن کامدنی قافلہ23 دسمبر کو روانہ ہوگا
مسلمانوں کی دینی رہنمائی اور عبادات کی درست ادائیگی کےلئے دعوت اسلامی کی دینی کوششیں دنیا بھر میں مدنی قافلوں کے ذریعے جاری ہے ۔راہ خدا عزوجل میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور برائی سے منع کرنےکےلئے شہر سے شہر ،ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کرنے کو دعوت اسلامی کی تنظیمی اصلاح میں قافلہ کہا جاتاہے۔ان قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائی لوگوں کی دینی اصلاح کا باعث بنتے ہیں چنانچہ دسمبر کے آخری عشرے کی 23 سے 25 تک ایک مدنی قافلہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے پامرسٹن نارتھ کی طرف سفر کرے گا اس نیکی کے سفر میں اللہ کی رضا کےلئے شامل ہویئے اور لوگوں کی اصلاح کا باعث بنئے۔دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں کی برکتوں سے ہزاروں لوگ دین کی طرف راغب ہوچکے ہیں ایک انسان کی اصلاح پورے معاشرے کی اصلاح ثابت ہوتی ہے ۔اگر آپ نیوزی لینڈ میں مقیم ہے تو نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی قافلے میں شرکت کریں۔آکلینڈ سے پامرسٹن نارتھ کی طرف جانے والے مدنی قافلے کی معلومات حاصل کرنےکےلئے +64 22 136 5704/+64 22 636 0818 نمبر پررابطہ کیجئے اور دعوت اسلامی کے مدنی قافلے میں شرکت کی سعادت حاصل کیجئے۔