فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
آسٹریلیا کے مشہور شہر ملبورن میں 12 ویں کی شب میلاد النبی کا عظیم الشان اجتماع
تبلیغ ِقرآن وسنت کی عظیم تحریک دعوت اسلامی کو یہ کریڈٹ جاتاہےکہ ا س نے تھوڑے عرصہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں عظمت رسول کی اہمیت کواجاگر کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیااور اس تحریک کا سب سے بڑا کارنا مہ فیشن پرست ماحول میں دینی ماحول کو متعارف کروایا اور لوگوں کو عیش وعشرت کے فیشن سے نکال کر سنت رسول کے سانچے میں ڈھالا ۔آج یورپ کے ہرشہر میں دعوت اسلامی کے زہر اہتمام عظمت رسول کے پاسبان میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی محفلیں سجارہے ہیں۔ چنانچہ میلاد النبی کی مناسبت سے دعوت اسلامی کی تحت آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں شب ولادت کی رات 27 ستمبر بروز بدھ ایک عظیم الشان مولود النبی اجتماع کا اہتمام کیا جارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کو دوحصوں میں ترتیب دیا گیا ہے ایک حصہ عشاء کی نماز بعد سے رات 10:30 تک ہوگا جس میں تلاوت ، نعت اور بیان ودعا کا سلسلہ ہوگااور پروگرام کا دوسرا حصہ رات 2بجے شروع ہوگا اور فجر تک جاری رہے گا۔د عوت اسلامی کے تحت ملبورن شہر میں ہونے والے اجتماع سے متعلق معلومات کےلئے فیضان مدینہ 43 MAHONEYS RD RESERVOIR MELBOURNE VIC 3073 میں موجود دعوت اسلامی کے ذمہ داروں سے رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔