فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
نیوزی لینڈ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خواتین کےلئےیکم اکتوبر کو اجتماع میلاد النبی ﷺ
اطلاعات کے مطابق پوری دنیا میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی سطح پر میلاد النبی ﷺکے اجتماعات کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ان اجتماعات کا بنیادی مقصد حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے سچی عقید ت ومحبت کے اظہارکےساتھ مسلمانوں میں سیر ت رسول پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔ ہر مسلمان مرد وخواتین کے دلوں میں عشق رسول کی شمع فروزاں کرنے والی عاشقان رسول کی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں اسلامی بہنوں کےلئے 1 اکتوبر کو الحجاز لیڈیز ہال کے اندر ایک عظیم الشان اجتماع میلاد کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں نیوزی کےبڑوں شہروں سے کثیر تعداد میں اسلامی بہنیں شرکت کریں گیں۔
دن و تاریخ: 1 اکتوبر بروز اتوار، 2:30 سے 4:30
ایڈریس: الحجاز لیڈیس حال، 236 رچرڈسن روڈ، ماؤنٹ راسکل، آکلینڈ