dawat e islami kay safar ki daastan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دعوت اسلامی کے سفر کی داستان

4 ستمبر 2023 رات  9 بجے  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران    کچھ خاص لوگوں کےساتھ دعوت اسلامی کی 42 سالہ جدوجہد کےبارے میں ایک سلسلہ کریں گے جس سے اس سفر کی داستان   کےبارے میں بہت کچھ معلومات  ملیں گی۔

دعوت اسلامی کو قائم ہوئے 42 سال کاعرصہ گزر چکاہے   اس مختصر سے سفر میں قرآن وسنت کی تبلیغ  کےساتھ  اصلاح معاشرہ   کےلئے دعوت اسلامی کی کاوشیں ، دینی وعصری تعلیم کی آبیاری، فروغ عشق مصطفی  صلی اللہ تعالی علیہ کےلئے ہر عمر کے افراد کو سنتوں کا عامل بنانے کا کردار ، خدمت قرآن کےلئے ہزاروں کی تعداد میں مدارس المدینہ  کی بنیادیں ، عباد ت کےلئے مساجد کی تعمیرات اور فلاحی ورفاہی خدمات  کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ دعوت اسلامی کے ماضی کی یادوں کے جھرنکوں  سے  نگران شوری کیا انمول سلسلہ پیش کریں گے یہ جاننے کےلئے 4ستمبر   رات 9:00 مدنی چینل دیکھنا نہ بھولئے گا۔