dawat e islami telethon
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دعوت اسلامی کی ٹیلی تھون مہم 2023

دینی کاموں میں اپنے حصہ کا چراغ جلانےکےلئے دعوت اسلامی کی ٹیلی تھون  مہم  میں شامل ہوکر دین  کے مدد گار بنیئے

15 اکتوبر  2023 سے  عالمی مدنی مرکز میں   خدمت دین کے بے شمار شعبوں  میں آخرت کے اجر  کی نیت سے صدقہ و عطیات انویسٹ کرنے کےلئے ٹیلی تھون مہم  چلائی جارہی ہے۔ ٹیلی تھون  کمپیئن کا مقصد  دعوت اسلامی کے  تمام شعبہ جات   کے دینی کاموں  کی اشاعت   میں  ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کےلئے اہل ایمان  کو خیر ونیکی کی دعوت دینا تاکہ اہل ثروت ودولت اپنے عطیات  کےذریعے دینی کاموں میں حصہ ڈال سکیں۔

 اطلاعات کےمطابق  دعوت اسلامی  کے 75 سے زائد شعبہ جات  کے اخراجات  اربوں روپوں  سے بھی زیادہ ہیں ان تمام شعبہ جات میں  ہزاروں ملازمین      دینی کام کرتے ہیں ۔ملازمین کی تخواہوں سے لیکر شعبہ کے دیگر اخراجات   کا تخمینہ کئی ارب روپے بنتا ہے  اور یہ سب اخراجات  عطیات ،صدقات نافلہ وواجبہ ، سالانہ زکوۃ سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ان اخراجات کو پورا کرنے کےلئے ٹیلی تھون کے ذریعے عاشقان رسول کو مالی تعاون کی درخواست کی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ   ان خوش نصیبوں  کو اپنی خاص دعاؤں سے نوازتے ہیں جو دعوت اسلامی کے دینی کاموں   کو آگے بڑھانے کےلئےد امے درّمے  قدمے سخنے    ہر طرح کی   معاونت  کرتے ہیں ۔

یقیناصدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے ، مصیبتیں دور کرتا ہے   اور  مرض کا علاج ہوتاہے راہ خدا عزوجل میں اپنے عطیات وصدقات    دینے کےلئے دعوت  اسلامی کی ٹیلی تھون مہم سے فائدہ اٹھایئے اور نیکی کے کاموں  میں  اپنے مالی تعاون  سے دین کے مددگار بنیئے ۔