بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع اصلاح نفس اور علم دین کے فروغ کا عالمی پلیٹ فارم ۔ جانیئے کب اور کہاں کہاں ہوتا ہے؟
پاکستان اور دنیاکے بے شمار ممالک میں باقاعدگی سے ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتوں سے لاکھوں لوگ باکردار سنتوں کےعامل اور اسلام کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرے والے مبلغ بن گئے۔علم دین کی اشاعت کا منفرد پلیٹ فارم اپنی انفرادیت اور اہمیت کے لحاظ سے عالمی سطح پر لوگوں کی ظاہری و باطنی اصلاح کا مرکزشمارہوتا ہے جہاں اندرون ملک وبیرون ملک کےہزاروں افراد مبلغین دعو ت اسلامی کےتعلیم وتربیت پر مشتمل اصلاحی بیانات سن کو اپنی زندگیوں کو سدھار کر راہ راست پر گامزن ہوتے ہیں ،علم دین سیکھنے کے شائق بن کر اجتماع گاہ سے واپس درس گاہوں اور جامعات کو رخ کرتے ہیں ، گناہ سے اٹی زندگی کی دھول کو پاکیزہ ماحول کی برکت سے دھوکر شاہراہ ہدایت پر مصلح امت بن کر طلوع ہوتے ہیں ،سنت رسول کی خوشبوؤں سے مشام جان کو معطر کرکے دوسروں کو سنت رسول کا متبع اور داعی بنا تے ہیں۔دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع کے دو اہم علمی اورروحانی پہلو اپنی الگ الگ نوعیت کے لحاظ سامعین و حاضرین کو بیک وقت دو طرح کے فائدہ پہنچاتے ہیں ایک تو شریعت کی بنیادی تعلیمات سے آگاہی اور دوسری باطنی اصلاح ہے پھر روح کو پاکیزگی اور جلابخشنے کےلئے حلقہ ذکر ودعا کر برکتوں سے کتنے ہی یاس وقنوط میں رہنے والے لوگ بامراد بن گئے ،دعاؤں کی قبولت کی نوید سے مایوس چہروں پر فرحت وانبساط کے آثار ظاہر ہوگئے۔کچھ تو پاکستان کے ہفتہ وار اجتماع کے شیڈول کے مطابق پوری رات خوف خدا وعشق رسول میں روتے روتے گزارتے ہیں اوربیرون ملک میں رہنے والے عاشقان رسول اپنے ملک کے ماحول اور اجتماع کےشیڈول کے مطابق ابتدا تاانتہا اجتماع کی برکتوں سے مالامال ہوتے رہتے ہیں۔پاکستان اور بیرون ملک دعوت اسلامی کےہفتہ وار اجتماعات کی تفصیلات ایک ایک کرکے بتانا شایدمشکل ہو لیکن آپ جس ملک یا شہر میں رہتے ہیں وہاں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع کے علمی وروحانی فیض سے ضرور مستفید ہوسکتے ہیں چنانچہ اس جمعرات دعو ت اسلامی کےہفتہ وار اجتماعات کی تفصیلات کے مطابق عالم مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے علاوہ عطاء پیلس شادی ہال کبوتر چوک پشاور خبیر پختونخوا میں رکن شوری جناب حاجی عبد الحبیب عطاری، ملن شادی ہال، فوارہ چوک ابیٹ آباد میں رکن شوری جناب حاجی یعفور رضا عطاری، بے جی شادی ہال حق باھو کالونی بھریا روڈ میں رکن شوری جناب حاجی اطہر عطاری،چیئرمین کالونی فیضان مدینہ مسجد عمر فاروق واہ کینٹ میں رکن شوری جناب حاجی محمد عقیل عطاری، فیضان مدینہ، ایوبیہ اسٹاپ، ٹندو محمد خان میں رکن شوری جناب حاجی فاروق جیلانی عطاری ، کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی کراچی میں رکن شوری جناب حاجی فضیل رضا عطاری اور دیگر اراکین شوری و دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں موجود ذمہ داران اپنے اپنے شہروں ، علاقوں اور بیرون میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔یوں ہرہفتہ بغیر کسی تعطل کے ہفتہ وار اجتماع میں سنتیں سیکھنے، علم دین حاصل کرنے، ظاہری وباطنی اصلاح، گناہوں سے بچنے کی کڑھن کو دل میں بساکر نیکیوں کی رغبت پانے اور دنیا وآخرت کو سنوارنے کےلئے اپنے ملک اور شہر میں دعوت اسلامی کےپاکیزہ روحانی اجتماع کی برکتیں حاصل کریں اوردوسروں کو بھی شرکت کرنے کی دعوت دیں ۔