سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
ڈھاکہ بنگلہ دیش میں خلیفہ امیر اہلسنت آج 6 مئی کو میمن کمیونٹی اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
بنگلہ دیش میں تبلیغ دین اور دینی دورہ میں مصروف جنا ب خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا مدنی آج بروز منگل 6مئی کو ڈھاکہ میں میمن کمیونٹی اجتما ع میں سنتوں بھر ا بیان فرمائیں گے۔ بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کے ڈویژن سطح پر ہونے والے اجتماعات میں خلیفہ امیر اہلسنت نے کراچی سے شرکت کی اور بنگلہ دیش کے عاشقان رسول کے دلوں میں علم دین حاصل کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کےلئے خدمت دین کا جذبہ اجاگر کیا۔خلیفہ امیر اہلسنت با عمل عالم دین اور صوفی باصفا نرم مزاج بااخلاق مبلغ ہیں آپ کی تبلیغ مساعی سے سینکڑوں راہ راست پر گامز ن ہوچکے ہیں۔ بنگلہ کے مختلف صوبوں اور ڈویژن میں دعوت اسلامی سے وابستگان کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ علم دین سیکھانے کےلئے بنگلہ دیش کا دینی دورہ کررہے ہیں۔آپ کے تبلیغی دور ے سے علمی استفادہ کرنے اور روحانی برکتیں حاصل کرنے کےلئے بنگلہ دیش کے میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے سنتو ں بھرا اجتماع رکھا ہے جس میں خلیفہ امیر اہلسنت سنتوں بھرا بیان کریں گے ۔ یہ اجتماع آج بروز منگل 06 مئی کو تقریبا 09:00PM پر شروع ہوگا اور حاجی عبید رضا خلیفہ امیر اہلسنت کا خصوصی بیان 09:30 PM: شروع ہوگا ۔
میمن کمیونٹی اجتماع GLORIOUS RESTAURANT , 251 NEW ELEPHANT RAOD (KATABON CIRCLE) OPPOSITE MASJID, DHAKA,1025 میں ہوگا اور اجتماع کا وقت 9:00PM ہے ۔ تمام ہی عاشقان رسول مبلغ دعوت اسلامی ، خلیفہ امیراہلسنت کے روحانی علمی بیان سننے اور اپنے دلوں میں عشق رسول کا جذبہ بیدار کرنے کےلئے میمن کمیونٹی اجتماع ڈھاکہ میں شرکت کی سعادت حاصل کریں۔