بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
ڈربن ایگزیبیشن سینٹر ساؤتھ افریقہ میں 2فروری کو دعوت اسلامی کے اجتماع میں نگران شوری جناب محمد عمران قادری اور عبدالحبیب عطاری شرکت کریں گے۔
2فروری 2025 تقربیا10:00am پر ساؤتھ افریقہ کے مشہور شہر ڈربن میں عالمی سفیر دعوت اسلامی ممتاز مذہبی اسکالر جناب محمد عمران اور مشہور اسکالر جناب عبد الحبیب عطاری دعوت اسلامی کے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع میں خصوصی خطاب کریں گے۔ سفیر اسلام مبلغ دعوت اسلامی جناب عمران عطاری کی انتھک محنت سے ساؤتھ افریقہ کے پورے ریجن میں دعوت اسلامی کے ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ، حفظ وناظرہ قرآن انسٹیٹیوٹ قائم ہوچکے ہیں جہاں ساؤتھ افریقن بچے بچیاں علم دین حاصل کررہے ہیں ۔ساؤتھ افریقہ میں نئے سال کے آغاز سے ہی ترجمان دعوت اسلامی جناب مولانا عبد الحبیب عطار ی نے دین کی تبلیغ کا کام تیزی سے شروع کردیا تھا اور پھر نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری کے پراثر بیانات، نیکی کی دعوت اور فکر آخرت پر مبنی خطابات نے ساؤتھ افریقہ کے مسلمانوں میں عمل کا جذبہ اور غیر مسلموں کو دین کے قریب آنے کا موقع فراہم کیا۔اورماہ جنوری کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ میں دعوت اسلامی کے تحت کئی اجتماعات منعقد ہوئے اور تعلیمی ادارےجامعات المدینہ کا افتتاح ہوا۔
02فروری ڈربن ایگزیبیشن سینٹر ساؤتھ افریقہ میں بھی ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہو گا جس میں دعوت اسلامی کے شوری کے نگران جناب مولانا محمد عمران عطاری اور رکن شوری جناب عبد الحبیب عطاری ایگزیبیشن سینٹر ساؤتھ افریقہ میں فکر انگیز خطاب کریں گے۔انٹرنیشنل اسلامی اسکالر جناب محمد عمران عطاری کی فکری گفتگو سننے اور دعوت اسلامی کی دینی جدوجہد کے بارے میں آگاہی کے لئے Durban Exhibition Centre 11 Walnut R D , Durban City میں صبح 10:00am پرتشریف لائیں ۔یاد رہےکہ نگران شوری کا خصوصی بیان11:40am پر شروع ہوگا ۔ڈربن سٹی میں دعوت اسلامی کےاجتماع سے متعلق مزید معلومات کےلئے+27 69 270 1346 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے اور اس اجتماع میں شرکت کرنے والی خواتین کےلئے پردہ کا بھی اہتمام ہے ۔