fgrf ki eid kay doosray roz imdadi sargarmiyan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    ایف جی آر ایف کی عید کےدوسرے روز امدادی سرگرمیاں

    غزہ کےغمزدہ بچوں میں عیدکی خوشیاں بانٹنے کےلئے ایف جی آر ایف کی عید کےدوسرے روز امدادی سرگرمیاں

    عزیزوں سے بچھڑے ، خوف وہراس میں مبتلا ، بے گھر ، ماں باپ ، بہن بھائی کی جدائی کا صدمہ لئے غزہ کے نوخیز بچے بچیاں عیدسعید کی خوشیوں سے دور تار تار خیموں میں غمگین آنکھوں کےساتھ اداس بیٹھے نظر آتے ہیں ۔کسی مسیحا کی تلاش اور غیبی امداد کے منتظر غزہ کے بچے عید سعید کی مسرتوں کی جگہ دکھ اور درد کو دیکھ رہے ہیں ان پھولو ں جیسے بچوں کے چہرے پر خوشیاں لانے کےلئے میٹھی عید کے دوسرے روز ایف جی آر ایف کے کارکنان نے ممکنہ طور پر غزہ کے بچوں میں کھانے پینے اور بچوں کے من پسند کھلونے تقسیم کئے۔

    دعو ت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کے کارکنان نے عید الفطر 2025 کے دوسرے روز غزہ کے بچوں کےساتھ عید 2025منائی اور ان کے اداس چہروں پر مسکراہٹوں کے پھول کھلائے۔کھیلونے ، کھانے پینے کی چیزیں ، لباس تقیسم کئے۔ ایف جی آر ایف کی بے مثال خدمت نے غز ہ کے بچوں کو مایوسی کے گھپ اندھیروں سے اجالے کی طرف نکالنے کےلئے جو کوششیں کی ہیں یقینا سب کو ایف جی آرایف کی ساتھ مل کر کارخیر کا حصہ بننا چاہئے اور اگر خود نہیں تو ایف جی آر ایف کا ساتھ دیجئے اور غزہ کے بچوں کو مزید مشکلات سے بچانے کےلئے عملی کردار ادا کریں۔