اسلامی فنانس کورس
اطلاعات کےمطابق کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ گزشتہ کئی سالوں
غزہ کےمظلوم مسلمانوں کی مدد کےلئے ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نےکھانےپینےاورگرم کپڑوں پر مشتمل امدادی سامان کے دوبڑے کنٹینرز مصر کے رفاہ بارڈر پر ریڈکرسینٹ کےساتھ مل کرتقسیم کئے۔
FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے ڈائیریکٹر ، چیف آرگنائزر اور ورکر ز دن رات فلسطین کے مظلوم مسلمان بڑے بوڑھے خواتین اور بچوں کی مدد کےلئے خوراک ، کھانے پینے ، زخمیوں کےلئے ادویات، کپڑے اور دیگر ضروری ایشیا کا سامان غزہ تک پہنچانے کےلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔فلسطین کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداداپنی سرزمین سے نقل مکانی کرکے مصر کے رفاہ بارڈر پر خیموں مقیم ہیں جہاں ان کی مدد کرنے کےلئے ایف جی آر ایف UK اور پاکستان سے گئے ہوئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر،ورکرز اور دیگر ذمہ داروں نے امریٹس ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر مسلمانوں بھائیوں اور بہنوں کوٹھٹھرتی سردی سے بچاؤ کےلئےفوم کے گدے ،لحاف ، گرم کپڑے اور خوردونوش کھانے پینے کی ضروری اشیاء پرمشتمل امدادی سامان کے دو بڑے کنٹینرز مصر کے رفاہ بارڈر پر تقسیم کئے۔ اس موقع پرفیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے نہتے مظلوم فلسطینوں کی مدد کےلئے عطیات ،سامان دینے والے بے لوث مسلمانوں کا شکریہ ادا کیااوران کی دی گئی امانات کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں تک پہنچایا۔