fgrf uk ki salana karkardagi report
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    ایف جی آر ایف یو کےکی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024

    ایف جی آر ایف یو کے  سالانہ کارکردگی 2024 رپورٹ

     ایف جی آر ایف یو کے نے 2024 کے خدمت انسانیت کےفلاحی پروجیکٹ   کی سالانہ کارکردگی  رپورٹ برمنگھم  U K میں منعقدہ تقریب میں پیش کی۔

    گزشتہ دنوں برمنگھم یو کے کے مقامی افراد کی طرف سے ایف جی آرایف یوکے کے اعزاز میں ایک تقریب  کا اہتمام کیاگیا جس میں دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کی انٹرنیشنل سطح پر خدمت انسانیت کے فلاحی پروجیکٹ اور فوڈ سپلائی،آرفن ہاؤسسز کی تعمیرات، غزہ کے لوگوں کےلئے گھروں کی تعمیرات، ادویات اور ضروریات زندگی کی فراہمی، قلت آب کا شکار لوگوں کےلئے واٹر ٹینک، ہینڈ پمپ، ٹیوب ویل   اور کنوؤں کی کھدائی ،اہل اسلام کی تعلیم وتربیت کےلئے مساجد کاقیام، فنی وٹینکولوجی  تعلیم کے ایجوکیشنل پروجیکٹ ،ماحولیات آلودگی سے بچاؤ کےاقدامات ، طوفانی بارشوں ،زلزلوں اورناگہانی آفات  میں مبتلا افراد کی مدد، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نواس کےعلاوہ انٹرنیشنل لیول پر سماجی بہبود کے بے شمار کام اور خاص طورسرزمین فلسطین میں ایف جی آر ایف کے رضاکاروں  کے بےمثال خدمات کا جائزہ  اور کارکردگی کو  پیش کیاگیا۔ دنیابھر سے ایف جی آر ایف کے رضاکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی اورانسانی فلاح وبہود کے کامیاب پروجیکٹ 2024 کی کامیابی پر تمام معاونین  کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ایف جی آر ایف کےاعزاز میں منعقدہ تقریب  میں ایف جی آرا یف  یوکے  کے سرپرست سید فضیل رضا نے شرکاء کے سامنے سالانہ  کارکردگی رپوٹ  2024 کو پیش کیا اور ایف جی آرایف  کے نئے پروجیکٹ2025 پر بریفنگ دی اور اس بے مثال خدمات اور معاونین  کی گراں قدر قربانیوں  کے سفر کو مزید جاری رکھنے کا عزم کیا۔سید فضیل رضا نے بتایا کہ 2025 کو ایف جی آر ایف   اپنے ڈونرز ، معاونین، خدمات گار، رضا کاراور اہل ثروت کے تعاون سے خدمات انسانیت کے دائر کار کو مزید وسعت دے گی اور مالی مشکلات میں مبتلا خاندان، بے روگاز افر اد کو ملازمت، تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی راہ پر گامزن کرنے اور دکھی انسانیت کے غمو ں کا مداوا بننے کےلئے بے شمار پروجیکٹ  پر کام کرےگی۔ سید فضیل رضا نے اپنے تمام کرم فرماؤں کا شکریہ ادا کیاا ور ان کے بے لوث مالی معاونت پر   دعاؤں سے نوازا۔

    ایف جی آرایف کی سالانہ کارگردگی   رپورٹ پر شرکائے تقریب نے اطمینان کا اظہار کیا اور خدمت انسانیت  کی بے مثال  جدوجہد کو سہرا اور مزید اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

    ایف جی آرایف یوک کے تمام ذمہ داروں نے دعوت اسلامی کے عظیم دینی ،تعلیمی ،روحانی، تبلیغی اور فلاحی مشن کو  دنیا کے کونےکونے تک پہنچانے کا عزم کیا ۔

    تقریب کے اختتام پر  غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے رضا کاروں کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکٹ بھی دیئے گئے ۔برمنگھم دعوت اسلامی کا عنقریب علمی روحانی فلاحی اور قرآن وسنت کی تبلیغ کا عظیم مرکز بنے گا اور اس اہم دینی کام کی پائے تکمیل تک  جدوجہد کا سفر جاری رہے گا۔بانٹنے سے بڑھتا ہے ،تقسیم کرنے سے اضافہ ہوتا ہے۔ایف جی آر ایف کو دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کو دنیابھر میں متعارف کروانے کےلئے ڈونیشن ، مالی تعاون، خدمات اور عطیات   کی ضرورت ہوتی ہے ۔آپ کی عطیات اور صدقات کا بہترین مصرف دعوت اسلامی کے دینی ،تعلیمی ، خیر خواہی اور فلاحی کام ہیں۔