سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
گورنمنٹ اسکیم کے تحت سفر حج کی سعادت پانے کےلئے دعوت اسلامی کے حج وعمر ہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حج معاونت فارم حاصل کیجئے
سفر حج وعمرہ اوراس مقدس سفر کے تمام مراحل کو اچھے اور سنتوں کے مطابق سرانجام دینے کےلئے دعوت اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ حج و عمرہ کے نام سے عالمی مدنی مرکز میں اپنی خدمات عوام الناس کی سہولت کےلئے فراہم کررہا ہے۔ اس حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کے تحت حرمین طیبین کی زیارت پر جانے والوں کی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جاتاہے۔ خصوصا عازمین حج کی تربیت اور حج کے مناسک سکھانے کےلئےحج کلاسسز بھی منعقد کی جاتی ہیں۔دعوت اسلامی کے اس اہم ڈیپارٹمنٹ نے تمام مسلمانوں کےلئے اپنی ویب سائٹ پر حج معاونت فارم بھی متعارف کروایاہے۔ اس معاونت فارم سے حج پر جانے والوں کےلئےایک مکمل رہنمائی مل جاتی ہے۔اس فارم کی وجہ ناصرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ سفر حج میں پیش آنے والے مراحل بھی آسانی کےساتھ طے ہوجاتے ہیں۔وہ تمام مسلمان جو سال 2024 میں حج پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کی خدمت میں گزارش ہےکہ دعوت اسلامی کی طرف سے پیش کردہ حج معاونت فارم کی سہولت سے ضرور استفادہ کریں۔