یوم تلاوت قرآن
دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر14 جولائی کو یوم تلاوت قرآن منایا گیا
انٹرنیشنل صوفی کانفرنس انڈونیشیا میں دعوت اسلامی کے وفد کی شرکت
گزشتہ دنوں انڈونشیاکے شہر پکالو نگا میں انٹر نیشنل صوفی کانفرس کا انعقاد کیاگیا جس میں دنیا بھر سے علما ومشائخ ، مفکرین اور نامور اسلامی اسکالرز کے علاوہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی محمد اسد مدنی نے بھی دعوت اسلامی انڈونیشیا کےذمہ داران کے وفد کے ساتھ شرکت کی۔اس کانفرنس میں شریک عالم اسلام کے نامور مشائخ سے دعوت اسلامی کے ذمہ داروں نے ملاقات کی اور خصوصا شیخ حبیب لطفی بن یحیٰ شافعی کے ساتھ ایک طویل نشست میں حاجی اسد مدنی عطاری نے انڈویشیا میں دعوت اسلامی کی دینی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ شیخ حبیب لطفی بن یحیٰ شافعی کے علاوہ دیگر مشائخ نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سہرایا اور اپنے قیمتی تاثرات کے ساتھ دعوت اسلامی کی ترقی اور امیر اہلسنت کی صحتیابی کےلئے بھی خصوصی دعاؤں سےنوازا۔ ملاقات کےاختتام پر رکن شوری حاجی اسد مدنی عطاری نے علماو مشائخ کی خدمت میں امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری کی مشہو رکتاب نفحات الصلاۃ اور دیگر عربی کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔