janasheen e ameer ahle sunnat ka deeni dora bangladesh
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    بنگلہ دیش کا دینی دورہ

    تبلیغ قرآن وسنت کےلئے خلیفہ امیر اہلسنت  30اپریل سے بنگلہ دیش کا دینی دورہ کریں گے

    مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی خلیفہ امیر اہلسنت  بنگلہ دیش  کے مختلف شہروں میں   نیکی کی دعوت  ، دینی تربیت اور علم دین کی اشاعت وترویج کے سلسلہ میں 30 اپریل 2025 کو پاکستان سے بنگہ دیش روانہ ہوں گے جہاں وہ   مختلف اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات، عام ملاقتیں ا ور دینی اداروں کا وزٹ کریں گے۔بنگلہ دیش کے عاشقان رسول کےلئے انتہائی مسرت اور خوشی کاموقع ہے کہ انہیں براہ راست امیر اہلسنت  حضرت مولانا محمد الیاس قادری کے فرزند ارجمند اور آپ کے روحانی فیوض وبرکات کے امین  و خلیفہ حضرت مولانا حاجی عبید رضا سے علم دین سیکھنے کا موقع ملے گا۔خلیفہ امیر اہلسنت بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں قائم دعوت اسلامی کے دینی وتعلیمی اداروں  کےوزٹ اور طلبہ واساتذہ سےملاقات بھی کریں گے۔ 30اپریل 2025 سے بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کا ڈویژن سطح پر تین روزہ اجتماع بھی ہوگا جس میں خلیفہ امیر اہلسنت شرکت اور بیان بھی کریں گے۔ بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کی دینی وعلمی اور تبلیغی کاوشوں سے ہزاروں لوگ علم دین کے مسافر اور دین کے مبلغ بن چکے ہیں ۔ یقینا دعوت ا سلامی کے دینی وتعلیمی   اثرات  نے بنگہ دیش کی عوام پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور 30اپریل سے شروع ہونے والے ڈویژن سطح کے اجتماعات دعوت اسلامی کی کامیابی کے بین ثبوت ہیں۔ خلیفہ امیر اہلسنت دعوت اسلامی کے مبلغ کی حیثیت اور امیر اہلسنت کے روحانی فیض وبرکات  کے امین بن کر بنگہ دیشی عوام کو  خیر اور نیکی کی دعوت د یں گے ۔علم دین سیکھنے سیکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے خلیفہ امیراہلسنت کے ساتھ  بنگلہ دیش میں ہونے والے ڈویژن سطح کے تین روزہ اجتماع میں شرکت کریں اور دین کی باتیں سیکھیں۔