khalifa e ameer e ahlesunnat, hong kong
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

خلیفہ امیر اہلسنت کا سفرِ ہانگ کانگ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خلیفہ امیر اہلسنت جناب  عبید رضا قادری دینی کاموں کےلئے ہانگ کانگ تشریف لے گئے

تاریخ اسلام کے مطالعہ سے پتا چلتا  ہےکہ  دین کی ترویج اور علم دین کے حصول کےلئے مشائخ کرام اور علما وصوفیا   دور دراز علاقوں کا خود بھی سفر کرتے تھے اور اپنے مریدوں اور خلفا کو  بھی تبلیغ دین کےلئے سفر کرواتے تھے۔طریقہ اسلاف پر چلتے ہوئے دعوت اسلامی   کے ذمہ دار بھی  تبلیغ قرآن و سنت ، دینی کاموں کی اشاعت  ، سنت رسول کے احیا اور لوگوں کی اصلاح  کےلئے ملک در ملک سفر کرکے دینی مراکز قائم کرتے ہیں اور لوگوں کی دینی ،اخلاقی،معاشرتی اور فکری اصلاح کا باعث بنتے ہیں ۔

اولیاء کاملین  کی سیرت کے پرتو جناب حاجی عبید رضا عطاری قادری بھی اپنے والد ماجد امیر اہلسنت کے نقش قدم کو خضرا راہ بناکر دین کے کاموں کےسلسلہ میں مسلسل سفر کرتے رہتے ہیں ۔چنانچہ راہ خدا عزوجل میں نیکی کی دعوت دینے کےسلسلہ میں  جناب عبید رضا عطار ی قادری     20ستمبر سے 25تک   ہانگ کانگ  کا تبلیغ دورہ کررہے ہیں ۔

ہانگ کانگ کے دورے کےدوران جناب خلیفہ امیر اہلسنت   مختلف مقامات پر میلاد النبی کی پروقار تقریبات میں شرکت اور سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔دینی کاموں کےلئے ہانگ کانگ   کے جدول یعنی شیڈول کے مطابق پہلے 20ستمبرہانگ کانگ کے شہر  Tin Shui Wal      میں موجود  دعوت اسلامی کے مدرسۃ ا لمدینہ فیضان صحابہ  میں  ایک عظیم الشان  مولود النبی کا اجتماع ہوگا جس میں خلیفہ امیر اہلسنت  سنتوں بھر ا بیان فرمائیں گے۔ 21ستمبر کو  پہلے ظہر کی نماز کے بعد تجارت وصنعت  سے تعلق رکھنے والے  کاروباری حضرات   کی طرف سے میلاد النبی کے عظیم الشان اجتماع بیان کریں گے ۔تجارت پیشہ افراد کی ذہن سازی کے ساتھ دینی کاموں میں  عملی حصہ لینے کی دعوت بھی دیں گے۔21 ستمبر کو ہی  تنگ چنگ  ہانگ کانگ میں قائم  مدرسۃ المدینہ  فیضان اہلبیت     میں تامل  برادری سے تعلق رکھنےوالے لوگوں سے  میلاد النبی کے اجتماع میں بیان  ، سنتوں کا درس  اوردعوت اسلامی کے  12 مدنی کاموں  پر عمل پیرا ہونے کا ذہن دیں گے۔

ہانگ کانگ  میں دعوت اسلامی    کے 12 مدنی کاموں کی دھومیں مچانےاور سنتوں کی بہاریں سجانے کےلئے  خلیفہ امیر اہلسنت   مصروف شیڈول گزاریں گے ۔ دورہ کے دوران   طلبا ئے کرام کی تربیت ، مدنی مراکز کی تعمیرات ، فیضان قرآن مساجد    کےلئےکوششیں،لوگوں کی دینی واخلاقی اصلاح اور بزنس کمیونٹی  سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کےلئے  مختلف  مقامات کا  وزٹ بھی کریں  گے۔