meelad ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
  • فرض علوم
  • تنظیمی ویب سائٹ
  • جامعۃ المدینہ
  • اسلامی بہنیں
  • مجلس تراجم
  • مدرسۃ المدینہ
  • احکامِ حج
  • کنزالمدارس بورڈ
  • مدنی چینل
  • دار المدینہ
  • سوشل میڈیا
  • فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک
  • شجرکاری
  • فیضان آن لائن اکیڈمی
  • مجلس تاجران
  • مکتبۃ المدینہ
  • رضاکارانہ
  • تنظیمی لوکیشنز
  • ڈونیشن

    سالانہ میلاد اجتماع

    عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے سالانہ  میلاد اجتماع   کا آغاز   28ستمبر بعد نماز عشاء ہوگا۔

    میلاد النبی کے عظیم الشان موقع پر  جہاں دنیا بھر   میں محافل ، اجتماعات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتاہے وہیں  قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے تحت میلاد النبی کا سب سے بڑاا جتماع  عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ میں ہوتا ہے۔

    اس اجتماع میلاد  کی سب بڑی  خصوصیت  صبح بہاراں کا وہ روح پرور منظر  ہوتا ہے  جب  کروڑوں دلوں میں عشق رسول کی شمع فروزاں کرنے والی عظیم القدر شخصیت امیر اہلسنت   عشق ومستی میں ڈوب کر عاشقان رسول  کو محبت رسول کے جام پلاتےہیں  قلب وباطن    کو عشق رسول  سے گرماتے ہیں ،ہرطرف عاشقوں کی دھوم ہوتی ہے  ہر کوئی عشق میلاد میں جھوم رہا ہوتا ہے اورا س  پرکیف منظر میں  امیر اہلسنت  مولود کی گھڑی کا جھوم جھوم کر استقبال کرتے ہیں ۔

    28 ستمبر  بروز جمعرات  بعد نمازعشاء    اجتماع میلا د    کے پروگرام میں شامل تلاوت ونعت ،  بیان ، جلوس میلاد ،مدنی مذاکرہ، صبح بہاراں  ، سلام  اور خصوصی دعا    کا اہتما م ہوگا ۔ اجتماع میلاد کے اختتام پر عاشقاں رسول کی ضیافت میں لنگر میلاد  بھی ہوگا۔

    اجتماع میلا د کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے   امیر اہلسنت کی صحبت اور سنگت میں    پوری رات عالمی مدنی مرکز دعوت اسلامی  گزارئے یا پھر مدنی چینل کےذریعے  اجتماع میلاد کے پرکیف مناظر دیکھئے اور لطف اندوز ہویئے۔