meeting with boxing champion amir khan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

باکسر عامر خان سے ملاقات

 

پاکستانی نژاد سابق  عالمی چمپیئن  باکسر عامر خان سے ملاقات

دعوت  اسلامی برطانیہ کی مشاورت  کے رکن جناب محمد وسیم عطار ی نے لندن میں رہائش پزیر پاکستانی نژاد سابق  عالمی چمپیئن عامر خان باکسر سے ملاقات کی  ۔اس ملاقات میں رکن مشاورت برطانیہ محمد وسیم عطاری نے دعوت اسلامی  کی دینی وفلاحی خدمات پر بریفنگ دی اورعالمی سطح پر دعوت اسلامی  کس طرح لوگوں کی اصلاح کےلئے عملی طور پر جدوجہد  کررہی ہے تفصیل کے ساتھ عالمی چمپیئن کو بتائی گئی۔باکسر عامر خان نے دعوت اسلامی کے دینی واصلاحی کاموں پر اظہار اطمینان   کیا اور فلاحی  پروجیکٹ    پر دعوت اسلامی کی خدمات  کو سہراہا۔سابق چمپیئن عامر خان نے دعوت اسلامی یوکے کی  مشاورت کے رکن کو  قافلہ میں سفر کرنے کی نیت سے بھی آگاہ کیا  ۔ملاقا ت کے آخر میں رکن مشاورت دعوت اسلامی  برطانیہ  نے سابق باکسر کو  سیرت مصطفی    ﷺکتاب  کا تحفہ دیا  اور دعوت اسلامی کےساتھ دینی کاموں  میں عملی حصہ لینے کی بھی نیت کروائی۔